سینٹیاگو اسٹیڈیم میں کھیلے گئےلا لیگا کے سنسنی خیز مقابلے میں ریئل میڈرڈ نے ۴؍ میچوں کی شکست کا سلسلہ توڑا اور بارسلونا کو ۱۔۲؍گول سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ میڈرڈ نے پوائنٹس ٹیبل میں بارسلونا پر اپنی برتری بڑھا کر پانچ پوائنٹس کر لی۔
EPAPER
Updated: October 27, 2025, 7:18 PM IST | Madrid
سینٹیاگو اسٹیڈیم میں کھیلے گئےلا لیگا کے سنسنی خیز مقابلے میں ریئل میڈرڈ نے ۴؍ میچوں کی شکست کا سلسلہ توڑا اور بارسلونا کو ۱۔۲؍گول سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ میڈرڈ نے پوائنٹس ٹیبل میں بارسلونا پر اپنی برتری بڑھا کر پانچ پوائنٹس کر لی۔
سینٹیاگو اسٹیڈیم میں کھیلے گئےلا لیگا کے سنسنی خیز مقابلے میں ریئل میڈرڈ نے ۴؍ میچوں کی شکست کا سلسلہ توڑا اور بارسلونا کو ۱۔۲؍گول سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ میڈرڈ نے پوائنٹس ٹیبل میں بارسلونا پر اپنی برتری بڑھا کر پانچ پوائنٹس کر لی۔ ریئل میڈرڈ نے بارسلونا سے لگاتار چار میچ ہارنے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ ریئل میڈرڈ نے بارسلونا سے لگاتار ۴؍ میچ ہارنے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ فٹبال میں بارسلونا اور ریئل میڈرڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کو ریئل میڈرڈ ایل کلاسیکو کہا جاتا ہے۔ ریئل میڈرڈ نے اس سیزن میں اب تک اپنے ۱۳؍ میں سے۱۲؍ میچ جیتے ہیں۔ ٹیم کو صرف ایک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ستمبر میںایٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف ۲۔۵؍سے شکست ہوئی تھی۔دوسری جانب بارسلونا کو اس سیزن میں ۳؍ شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک چمپئن لیگ میں پیرس سینٹ جرمین (۱۔۲؍گول) کے خلاف، دوسرا لا لیگا میں سیویلا (۱۔۴؍گول) کے خلاف اور اب ایل کلاسیکو میں ریئل میڈرڈ کے خلاف تیسرا۔
🤪 MOOD pic.twitter.com/88r3pz9P1I
— Real Madrid C.F. 🇬🇧🇺🇸 (@realmadriden) October 27, 2025
ریئل میڈرڈ کی جانب سے فرانسیسی اسٹار کائلیان ایمباپے اور انگلش مڈفیلڈر جوڈ بیلنگھم نے ایک ایک گول کیا۔ ایمباپے نے۲۲؍ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔ بارسلونا نے جلد ہی واپسی کرتے ہوئے ۳۸؍ ویں منٹ میں فرمین لوپیز کے گول سے اسکور۱۔۱؍ کر دیا۔ تاہم بیلنگھم نے ۴۳؍ویں منٹ میں گول کر کے ریئل میڈرڈ کو برتری دلا دی جسے انہوں نے آخر تک برقرار رکھا۔ دوسرے ہاف میں ریئل کو ایک اور موقع ملا جب ۵۲؍ ویں منٹ میں انہیں پنالٹی ملی لیکن بارسلونا کے گول کیپروائےچیک سیزیزنی نے شاندار سیو کیا۔ بارسلونا کے پیڈری کو میچ کے آخری منٹوں میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے بینچ کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔
یہ بھی پڑھئے:پرتھوی شا نے رنجی ٹرافی کی دوسری تیز ترین ڈبل سنچری اسکور کی
زمپا کی جگہ تنویر سانگا آسٹریلیا کی ٹیم شامل
آسٹریلیا نے لیگ اسپنر تنویر سانگا کو ہندوستان کے خلاف ہونے والی بین الاقوامی ٹی۲۰؍سیریز کے لیے ایڈم زمپا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ۲۳؍سالہ تنویر سانگا بی بی ایل میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے اب تک کل ۷؍ بین الاقوامی ٹی۲۰؍میچ کھیلے ہیں، لیکن ۲۰۲۳ء کے بعد سے انہیں موقع نہیں ملا تھا۔ اپنے افتتاحی میچ میں انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف۳۱؍ رن دے کر ۴؍ وکٹ حاصل کئے تھے۔ انہوں نے آسٹریلیا اے اور انڈیا اے کے درمیان کھیلے گئے ۳؍ ایک روزہ میچوں میں کل ۷؍ وکٹ حاصل کی تھیں۔ اسی کے ساتھ یک روزہ کپ کے ۴؍ میچوں میں وہ۱۰؍ وکٹ کے ساتھ نیو ساؤتھ ویلز کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز رہے۔