Inquilab Logo

بارسلونا نے ریئل سوسیاد کوہرا دیا،جورڈی اور جونگ نے گول کئے

Updated: December 18, 2020, 11:20 AM IST | Agency | Barcelona

جورڈی البا اور فرینکی ڈی جونگ کے گول کی بدولت بارسلونا نے لا لیگا کی ٹاپ پر رہنے والی ٹیم ریئل سوسیاد کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے ہرادیا۔

Jordi Alba.Picture :INN
جورڈی البا۔ تصویر:آئی این این

 جورڈی البا اور فرینکی ڈی جونگ کے گول کی بدولت بارسلونا نے لا لیگا کی ٹاپ پر رہنے والی ٹیم ریئل سوسیاد کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے ہرادیا۔بارسلونا نے پورے میچ کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلی بار اس ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیت کے مطابق مظاہرہ کیا۔ریئل سوسیاد کی بارسلونا کے گھریلو میدان کیمپ ناؤ میں یہ ۲۵؍ویں شکست تھی۔میچ کا پہلا گول ریئل سوسیاد نے کھیل کے ۲۷؍ویں منٹ میں کیا۔ولیم جوز نے شاندار گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو بارسلونا کے خلاف برتری دلا دی۔حالانکہ سوسیاد کو زیادہ دیر خوش ہونے کا موقع نہیں ملا اور کھیل کے ۳۱؍ویں منٹ میں انتونیو گریزمین کے شاندار پاس پر جوڑڈی البا نے گول کرتے ہوئے اسکور برابر کردیا۔پہلے ہاف کے ۴۳؍ویں منٹ میں فرینکی ڈی جونگ نےہاف ٹائم سے صرف ۲؍منٹ قبل گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔پہلے اس گول کو آف سائڈ ہونے کے سبب رد کر دیا گیا تھا لیکن بعد  میںویڈیو ریفرل کا سہارا لیا گیا اور بارسلونا کے حق میں فیصلہ دیا گیا۔دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملا لیکن دونوں ہی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہیں۔ اس جیت کے ساتھ بارسلونا کی ٹیم ۲۰؍پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں پانچویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ریئل سوسیاد ۲۶؍پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ایٹلیٹیکو میڈرڈ پہلے مقام پر قابض ہے۔
یووینٹس نے اٹلانٹا کے خلاف میچ ڈرا کیا
 اٹلانٹا کی ٹیم نے کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم یووینٹس کو ڈرا پر روکنے میں کامیابی حاصل کر لی۔یووینٹس کی جانب سے فیڈریکو چئیسا نے ۲۹؍ویں منٹ میں گول کیا جبکہ اٹلانا کےلئے ریمو فریولر نے گول کرتے ہوئے مقابلہ ڈرا کرانے میں اہم رول ادا کیا۔یووینٹس کے پاس میچ جیتنے کا سنہرا موقع تھا لیکن ٹیم کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو پنالٹی کو گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK