Inquilab Logo

لالیگا میں ریئل میڈرڈ نے گرونا کو چاروں شانے چِت کردیا

Updated: February 12, 2024, 1:19 PM IST | Agency | Madrid

ریئل کے کھلاڑیوں نے اپنے گھریلو میدان پر شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ جے بیلنگھم نے۲؍گول کئے۔ ایک ایک گول جونیئر اور راڈریگو نے کیا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

جوڈ بیلنگھم نے ہسپانوی لیگ لالیگا میں گرونا فٹبال کلب کے خلاف ۲؍گول کئے اور اس کی بدولت ریئل میڈرڈفٹبال کلب نے ۰۔ ۴؍گول سے کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ریئل میڈرڈ کو ۳؍پوائنٹس ملے ہیں اور اس نے ٹاپ پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔ 
 خیال رہے کہ بیلنگھم دوسرے ہاف کے آغاز میں گرونا کے پابلو ٹورے کی طرف سے پیر پر پیر رکھنے کے بعد اپنے ٹخنے کو مروڑتے ہوئے نظر آئے۔ انگلینڈ کے مڈفیلڈر کا میدان پر واپسی سے قبل ٹیم کے ڈاکٹروں نے مختصر علاج کیا۔ لیکن جب انہوں نے۵۵؍ ویں منٹ میں ایک آسان دوسرا گول کیا تو بیلنگھم جلد ہی ٹرف پر بیٹھ گئے۔ ان کی جگہ متبادل کو میدان پر بلایا گیا۔ بیلنگھم بے دلی سے میدان سے چلے گئے۔ خیال رہے کہ میڈرڈ اپنے چمپئن لیگ راؤنڈ آف ۱۶؍میچ میں منگل کو لیپزگ کا دورہ کرنے والا ہے اور اس کی جیتنے کی امیدیں زیادہ ہیں۔ 
 ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کے کوچ کارلو اینسیلوٹی نے کہا کہ بیلنگھم کے ٹخنے میں موچ آگئی ہے۔ یہ چوٹ کتنی سنجیدہ ہے اس کا پتہ منگل کو لگاے گا۔ مجھے امیدہے کہ وہ منگل کے میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔ بوروسیا ڈورٹمنڈ سے میڈرڈ میں شامل ہونے کے بعد سے یلنگھم کو تمام مقابلوں میں ۲۰؍ گول کئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK