Inquilab Logo

بارسلونا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں سوسیداد کو ہراکر فائنل میں قدم رکھا

Updated: January 15, 2021, 12:53 PM IST | Agency | Barcelona

بارسلونا نے یہاں گزشہ روز دیر رات کھیلے جانے والے مقابلے میں ریئل سوسیداد کو پنالٹی شوٹ میں شکست دیتے ہوئے ہسپانوی سپر کپ کے فائنل میں قدم رکھا۔

Barcelona goalkeeper Mark Stegen showed great performance in the penalty shootout and saved 2 penalties.Picture :PTI
بارسلونا کے گول کیپر مارک اسٹیجن نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتےہوئے ۲؍پنالٹی کو روکا۔ تصویر:پی ٹی آئی

بارسلونا نے یہاں گزشہ روز  دیر رات کھیلے جانے والے مقابلے میں ریئل سوسیداد کو پنالٹی شوٹ میں شکست دیتے ہوئے ہسپانوی سپر کپ کے فائنل میں قدم رکھا۔مقررہ وقت اور فاضل وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ایک گول کی برابری کے سبب پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا جہاں بارسا نے ۲؍کے مقابلے ۳؍گول سے کامیابی حاصل کی اور مجموعی برتری ۴۔۳؍کے ساتھ فائنل میں قدم رکھا۔
 دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔اس کے بعد اعصاب شکن شوٹ آؤٹ میں بارسلونا نے کامیابی حاصل کی۔بارسا کا مقابلہ ریئل میڈرڈ  اور ایتھلیٹک بلباؤ کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔بارسلونا اور ریئل سوسیداد کے درمیان پہلے ہاف میں زبردست مقابلہ آرائی دیکھی گئی۔گیند زیادہ تر بارسا کے کھلاڑیوں کے پاس رہی لیکن جب بھی موقع ملا تو مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی جوابی حملہ کیا۔بارسلونا کےلئے ڈی جونگ نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک صفر سے آگے کر دیا تھا لیکن  دوسرے ہاف میں ریئل سوسیداد کو ملنے والی پنالٹی پر اویارزبال نے گول کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد پنالٹی شوٹ کا سہارا لینا پڑا جہاں بارسلونا کے گول کیپر مارک اسٹیجن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم رول ادا کیا۔ریئل سوسیداد نے اپنی ابتدائی تینوں پنالٹی برباد کر دی جن میں سے ۲؍کو گول کیپر نے روکا۔بارسا کے گریز مین اور ڈی جونگ کی پنالٹی برباد ہونے سے مقابلہ دلچسپ ہوگیا تھا ۔گریز مین اور ڈی جونگ گول کرنے میں ناکام رہے۔بارسا اور سوسیداد کا اسکور ۲۔۲؍سے برابر تھا لیکن پانچویں اور فیصلہ کن پنالٹی کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے رکی پوئگ نے بارسلونا کو فائنل میں پہنچا دیا۔واضح رہے کہ اس میچ میں لیونل میسی نہیں کھیل رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK