Inquilab Logo

بارسلونا نے لالیگا میں ۵۰؍پوائنٹس مکمل کئے

Updated: February 03, 2023, 3:55 PM IST | Madrid

اسپین کی لیگ میں بارسا فٹبال کلب نے اپنی ٹاپ پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔ میچ میں ریئل بیٹس کو ۱۔۲؍گول سے شکست دےدی

Barcelona Football Club player Robert Lewandowski scored an important goal for the team
بارسلونا فٹبال کلب کے کھلاڑی رابرٹ لیوانڈوسکی نے ٹیم کیلئے اہم گول کیا

رابرٹ لیوانڈوسکی کے ایک اور گول کی بدولت بارسلونافٹبال کلب نے ریئل بیٹس کو شکست دینے کے ساتھ ہی پوائنٹ ٹیبل پر ۵۰؍ پوائنٹس مکمل کرلئے ہیں۔ اس وقت ہساپونی لیگ میں بارسلونا فٹبال کلب (بارسا) ٹاپ پوزیشن پر ہے اور اس نے اس پوزیشن کو مضبوط کرلیا ہے۔ 
 خیال رہے کہ پولینڈسے تعلق رکھنے والے کھلاڑی رابرٹ   نے لالیگا میں میں اپنے اسکورنگ کی خشکی کو ختم کیا  ار بارسلونا کو ریئل بیٹس پر۱۔۲؍ گول  سے شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔  اس فتح سے بارسا کو روایتی حریف ریئل میڈرڈ پر برتری میں اضافہ کرنے کا موقع ملا ہے۔ اس وقت لالیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر بارسلونا نے ۱۹؍ میچ میں کھیل کر ۵۰؍ پوائنٹس حاصل کرلئے ہیں۔ دوسرے نمبرپر ریئل میڈرڈکی ٹیم ہے اور اس کے ۱۸؍ میچوں میں ۴۲؍ پوائنٹس ہیں۔ اس طرح بارسا کی ٹیم نے ۸؍ پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی ہے۔ حالانکہ ابھی خطاب کا فیصلہ ہونے میں کافی وقت ہے اور اگلے میچوں میں ٹیبل پر بہت سی تبدیلی نظرآسکتی ہے۔تیسری پوزیشن پر ریئل سوسائیڈیڈ ہے جس کے ۱۹؍ میچوں میں ۳۹؍پوائنٹس ہیں۔ چوتھے نمبرپر ایٹلیٹیکو میڈرڈ فٹبال کلب کی ٹیم ہے جس کے ۱۹؍ میچوں میں ۳۴؍پوائنٹس ہیں۔   
 رابرٹ لیوانڈوسکی نےاکتوبر کے بعد لیگ کے اپنے پہلے گول کے ساتھ تمام مقابلوں میں بارسلونا کی مسلسل چھٹی فتح پر مہر ثبت کی۔ وہ۱۴؍ گول کے ساتھ لیگ کے سب سے زیادہ گول اسکورر ہیں۔ پولینڈ کے اسٹرائیکر کوگزشتہ سال ایک میچ کے دوران  ریفری کی بے عزتی کرنے پر ۳؍ گیمز کی معطلی کی سزا برداشت کرنی پڑی تھی اور اس کے بعد وہ میدان پر لوٹے تھے۔ 
 رافنہا نے بارسلونافٹبال کلب کیلئے کھاتہ کھولا تھا۔پہلے ہاف میں کوئی گول نہیں ہوا تھا اور دوسرے ہاف کے ۶۵؍ویں منٹ میں رافنہا نے گول کیا۔ انہوںنے اے بالڈے کی مدد سے ٹیم کیلئے پہلا گول کیا۔ اس کے بعد میچ کے ۸۰؍ویں منٹ میں رابرٹ لیوانڈوسکی نے بارسا کی برتری کو دُگنا کردیا اور ۸۰؍ویں منٹ میں آر آراؤ کی مدد سے ٹیم کیلئے اہم گول کیا۔ ۸۵؍ویں منٹ میں بارسلونا کے کھلاڑی جے کونڈے نے اپنے گول میں گیند ڈال کر اون گول کیا۔ میچ کے انجری ٹائم میں ریئل بیٹس کے کھلاڑی ڈبلیو کاروالہو کو ریڈ کارڈ ملا اور وہ اگلے میچ میں نہیں کھیل سکیں گے۔ میچ کے آخر میں اسکور ۱۔۲؍ گول رہا۔ 
 میچ کے بعد بارسلونافٹبال کلب کے کوچ ہرنانڈیز ژاوی نے کہا کہ ہم نے بہت اچھا میچ کھیلا۔ہم نتیجہ سے اور جس طرح سے ہم کھیلے اس سے مطمئن ہیں۔ ہم نے ایک مشکل اسٹیڈیم میں ایک اچھی ٹیم کے خلاف اچھا فٹبال کھیلا۔‘‘میچ کے بعد بارسلونا کیلئے پہلا گول کرنے والے رافنہا نے کہاکہ  ایک اچھے لمحے سے گزر رہے ہیں ۔ پوائنٹس ہماری کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ ہم باقی سیزن کے لئے پراعتماد رہیں گے۔
 یاد رہے کہ سعودی عرب میں ہونے والے ہسپانوی سپر کپ میں ٹیموں کی شرکت کی وجہ سے بارسلونا اور میڈرڈ پر مشتمل مڈ ویک گیمز جنوری سے ملتوی کر دئیے گئے تھے۔ بارسلونا نے میڈرڈ کے خلاف فائنل جیتنے سے پہلے سیمی فائنل میں پنالٹی شوٹ آؤٹ میں بیٹس کو شکست دی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK