Inquilab Logo Happiest Places to Work

کوپا ڈیل رے: بارسلونا کی شاندار واپسی ادھوری رہ گئی، ایٹلیٹیکو میڈرڈ فائنل میں

Updated: March 04, 2026, 4:01 PM IST | Barcelona

بارسلونا نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو دوسرے لیگ میں ۰۔۳؍گول سے عبرتناک شکست تو دے دی، لیکن ایگریگیٹ اسکور پر پیچھے رہنے کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

Atletico Madrid Club.Photo:INN
ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

بارسلونا نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو دوسرے لیگ میں ۰۔۳؍گول  سے عبرتناک شکست تو دے دی، لیکن ایگریگیٹ اسکور پر پیچھے رہنے کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ ڈیگو سیمونی کی ٹیم ایگریگیٹ پر۳۔۴؍ گول کی برتری کی بدولت۲۰۱۳ء کے بعد پہلی بار فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی۔
پہلے مرحلے  میں۰۔۴؍ کی بھاری شکست کے بعد بارسلونا کو فائنل میں پہنچنے کے لیے ناممکن کو ممکن بنانا تھا۔ ہانسی فلک کی ٹیم نے آغاز سے ہی ایٹلیٹیکو پر دباؤ بڑھایا۔۱۸؍ سالہ لامین یامل کے پاس پر مارک برنال نے پہلا گول کر کے امیدیں جگائیں۔ ہاف ٹائم سے قبل پیڈری کو باکس میں گرائے جانے پر بارسلونا کو پنالٹی ملی، جسے رافینہ نے مہارت سے گول میں بدل کر اسکور ۰۔۲؍گول  کر دیا۔
کھیل کے آخری لمحات میں مارک برنال نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کر کے ایٹلیٹیکو کے کیمپ میں کھلبلی مچا دی۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈ، جو اپنی مضبوط دفاعی حکمتِ عملی کے لیے مشہور ہے، پورے میچ میں بارسلونا کے حملوں کی زد میں رہی۔ گول کیپر جوان موسو نے کئی شاندار بچاؤ کیے جس نے ایٹلیٹیکو کو مکمل طور پر ڈھیر ہونے سے بچائے رکھا۔میچ کے آخری ۶؍منٹ (انجری ٹائم) میں بارسلونا نے اپنے سینٹر بیک رونالڈ اراؤجو کو بھی حملے کے لیے آگے بھیج دیا، لیکن ایٹلیٹیکو نے جان لڑا کر اپنا دفاع کیا اور فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا۔ فائنل ۱۸؍ اپریل کو سیویل (Seville) میں کھیلا جائے گا۔ ایٹلیٹیکو کا مقابلہ ریال سوسیڈاد یا ایتھلیٹک بلباؤ میں سے کسی ایک ٹیم سے ہوگا، جس کا فیصلہ آج (بدھ کو) دوسرے سیمی فائنل کے بعد ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ کی ایران کو وارننگ: ایک شدت پسند کی جگہ دوسرا قابلِ قبول نہیں


پریمیئر لیگ: ایورٹن نے برنلے کو ہرا کر ہوم گراؤنڈ پر جیت کا طویل انتظار ختم کر دیا
ایورٹن ایف سی نے ہل ڈکنز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پریمیئر لیگ کے اہم مقابلے میں برنلے ایف سی کو  ۰۔۲؍گول سے شکست دے کر مسلسل ہار کے سلسلے کو توڑ دیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی ایورٹن نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر جیت کا طویل انتظار بھی ختم کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے:ریڈ کارپٹ انکشاف؟ زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی خفیہ شادی کی افواہ


پریمیئر لیگ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، ایورٹن نے میچ کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ بنائے رکھا۔ میچ کے ۳۲؍ ویں منٹ میں برنلے کے سابق ڈیفینڈر جیمز ٹارکوسکی نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ایورٹن کو برتری دلائی۔ یہ ان کا رواں لیگ سیزن کا پہلا گول تھا، کھیل کے ایک گھنٹے کے بعد کیرنن ڈیوزبری-ہال نے شاندار گول کر کے برتری کو دوگنا کر دیا اور ڈیوڈ موئس کی ٹیم کے لیے فتح یقینی بنا دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK