Inquilab Logo Happiest Places to Work

قطر کا تمام میچز معطل کرنے کا اعلان ، میسی اور لامین یامل کا ٹکراؤ مؤخر

Updated: March 03, 2026, 3:53 PM IST | Doha

قطر فٹبال ایسوسی ایشن نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر ملک میں ہونے والے تمام فٹبال ٹورنامنٹس اور میچز کو اگلے حکم تک معطل کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

Messi And Yamal.Photo:INN
میسی اور یامل۔ تصویر:آئی این این

قطر فٹبال ایسوسی ایشن نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر ملک میں ہونے والے تمام فٹبال ٹورنامنٹس اور میچز کو اگلے حکم تک معطل کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
 جس کے باعث ارجنٹائنا کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی کی قطر واپسی بھی ممکن نہ رہی  جہاں انہوں نے  ۲۰۲۲ء میں ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائی تھی۔لیونل میسی کو رواں ماہ قطر فٹبال فیسٹیول کے دوران فائنل یسیما  کے بڑے معرکے کے لیے دوحہ پہنچنا تھا۔ یہ میچ جنوبی امریکہ کے چیمپئن (ارجنٹائنا) اور یورپ کے چیمپئن (اسپین) کے درمیان کھیلا جانا تھا، جسے دنیا بھر کے شائقین’’مشعل کی منتقلی‘‘کے طور پر دیکھ رہے تھے کیونکہ اس میں میسی کا مقابلہ اسپین کے ابھرتے ہوئے نوجوان اسٹار لامین یامل سے ہونا تھا۔
اسوسی ایشن نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہاکہ ’’قطر فٹبال ایسوسی ایشن آج سے تمام ٹورنامنٹس اور مقابلوں کو ملتوی کرنے کا اعلان کرتی ہے۔ مقابلوں کی بحالی کی نئی تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر سرکاری ذرائع سے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:جنوبی افریقہ تاریخ بدلنے کے لیے پرعزم، پہلے سیمی فائنل میں کل نیوزی لینڈ سے مقابلہ

اس فیسٹیول میں میسی کے علاوہ مصر کے محمد صلاح، سربیا کے الیگزینڈر میٹرووچ اور سعودی عرب کی ٹیم کو بھی شرکت کرنی تھی۔ اس کے علاوہ ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے بھی خطے میں کشیدگی کے باعث کلب چیمپئن شپ کے پلے آف میچز ملتوی کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:’’وارانسی‘‘ انٹارکٹکا میں شوٹ ہونے والی پہلی ہندوستانی فلم: پرینکا چوپڑہ کی تصدیق


کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی کلب النصر بھی ان مقابلوں کا حصہ تھا، جسے دبئی میں الوصل کے خلاف میدان میں اترنا تھا، تاہم اب تمام ایشیائی مقابلوں کا شیڈول بھی تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔ اب یہ یوئیفا  اور کونمیبول پر منحصر ہوگا کہ وہ قطری حکام کے ساتھ مل کر اس ہائی پروفائل میچ کے لیے نئی تاریخوں کا تعین کب کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK