بارسلونا کے نوجوان ونگر لامین یامل نے اپنی تمام تر توجہ پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی)کے خلاف چمپئن لیگ کے اہم میچ پر مرکوز ہے۔ بارسلونا اور پیرس سینٹ جرمین کے درمیان یکم اکتوبر کو شیڈول ہے۔
EPAPER
Updated: September 30, 2025, 7:35 PM IST | Barcelona
بارسلونا کے نوجوان ونگر لامین یامل نے اپنی تمام تر توجہ پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی)کے خلاف چمپئن لیگ کے اہم میچ پر مرکوز ہے۔ بارسلونا اور پیرس سینٹ جرمین کے درمیان یکم اکتوبر کو شیڈول ہے۔
بارسلونا کے نوجوان ونگر لامین یامل نے اپنی تمام تر توجہ پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی)کے خلاف چمپئن لیگ کے اہم میچ پر مرکوز ہے۔ بارسلونا اور پیرس سینٹ جرمین کے درمیان یکم اکتوبر کو شیڈول ہے۔اے ایف پی کے مطابق ونگر لامین یامل جو حال ہی میں بیلون ڈی اور جیتنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بننے کے قریب تھے۔
Let`s train, lads 💪 pic.twitter.com/FezkAl38sF
— FC Barcelona (@FCBarcelona) September 30, 2025
۱۸؍ سالہ لامین یامل رواں سال بیلون ڈی اور ایوارڈ کے لیے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ یہ اعزاز پی ایس جی کے اسٹار عثمان دیمبیلے کو ملا تھا۔پی ایس جی کے اسٹار عثمان انجری کے باعث اس میچ سے باہر ہو چکے ہیں۔ عثمان کی غیر موجودگی میں لامین یامل کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع میسر آئے گا۔ بارسلونا کے لامین یامل نے گزشتہ سیزن میں بارسلونا کو چمپئن لیگ کے سیمی فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
انہوں نے انٹر میلان فٹبال کلب کے خلاف دو شاندار پرفارمنسز دیں لیکن کوچ ہانسی فلِک کی ٹیم فائنل میں جگہ بنانے سے محروم رہی۔فائنل میں جگہ پی ایس جی نے حاصل کی، جنہوں نے انٹر میلان کو بآسانی شکست دے کر اپنی پہلی چمپئن لیگ ٹرافی جیتی۔لامین یامل نے وعدہ کیا ہے کہ وہ بارسلونا کے لیے چمپئن لیگ کا تاج واپس لائیں گے ۔ ایک خواب جو لیونل میسی کے دور کے بعد سے اب تک ادھورا ہے کیونکہ بارسلونا نے آخری بار یہ ٹرافی۲۰۱۵ء میں جیتی تھی۔اگرچہ لامین یامل کی انفرادی کارکردگی غیر معمولی رہی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ بارسلونا نے گزشتہ سیزن میں ان کے بغیر بھی بہتر کھیل پیش کیا، جو ٹیم کی مجموعی بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔
پیرس سینٹ جرمین کو بڑا دھچکا
فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی ) کا چمپئن لیگ میں۲؍ اکتوبر کو اہم میچ میں بارسلونا کے خلاف مقابلہ ہے، لیکن ٹیم کو کئی اہم کھلاڑیوں کی انجری کا سامنا ہے۔اے ایف پی کے مطابق پیرس سینٹ جرمین کے اسٹار کھلاڑی عثمان دیمبیلے جو حال ہی میں بیلون ڈی اور۲۰۲۵ء جیت چکے ہیں، ران کی چوٹ کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
وہ اپنے سابقہ کلب بارسلونا کے خلاف کھیلنے کے منتظر تھے، لیکن اب ان کو بحالی صحت کے لئے کم از کم دو ہفتے مزید آرام کرنا ہوگا۔عثمان دیمبیلے نے گزشتہ سیزن میں ۳۵؍ گول کر کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور یہ ان کے لیے بارسلونا کے خلاف ایک یادگار مقابلہ ہو سکتا تھا۔ عثمان دیمبیلے نے کہا کہ میرا بحالی صحت کا عمل جا ری ہے، میں جلد واپس آ جاؤں گا۔ دیگر زخمی کھلاڑیوں میں نوجوان فارورڈ ڈیزائر ڈوئے جو پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا ہیں ،کپتان مارکینیوس ران کی انجری کا شکار ہیں ،مڈ فیلڈر ژاؤ نیویس کو ہیمسٹرنگ انجری ہوئی ہے ،ویتینہ اور کوارٹسخیلیامیچ کے دوران تازہ چوٹ کے بعد باہر کر دیے گئے تھے۔