• Thu, 08 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی سی سی آئی نے اجیت اگرکر کونیک خواہشات دی، کامیابی سے بھرپور رہاچیف سلیکٹر کا دور

Updated: October 07, 2026, 10:06 PM IST | Mumbai

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی سینئر مردوں کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر اجیت اگرکر کا دور ختم ہوگیا ہے۔ ان کے تقریباً دو سالہ دور کو ہندوستانی کرکٹ کے لیے کئی بڑی کامیابیوں اور یادگار لمحات سے بھرپور قرار دیا جارہا ہے۔

Ajit Agarkar.Photo:INN
اجیت اگرکر۔ تصویر:آئی این این

 ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی سینئر مردوں کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر اجیت اگرکر کا دور ختم ہوگیا ہے۔ ان کے تقریباً دو سالہ دور کو ہندوستانی کرکٹ کے لیے کئی بڑی کامیابیوں اور یادگار لمحات سے بھرپور قرار دیا جارہا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اجیت اگرکر کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات اور تعاون کو سراہا ہے۔بی سی سی آئی نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر اجیت اگرکر کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔ بورڈ نے کہا کہ ان کا دور ہندوستانی کرکٹ کے لیے کئی خاص لمحات سے بھرا رہا، جس میں تین آئی سی سی ٹرافیاں، دو ایشیا کپ کے اعزاز، ایشیائی کھیلوں میں مسلسل دو طلائی تمغے اور ۲۰۲۳ء کے ایک روزہ عالمی کپ کے فائنل تک رسائی شامل ہے۔


بی سی سی آئی نے اجیت اگرکر کی بطور مردوں کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین خدمات، عزم، مضبوط ارادے اور بھارتی کرکٹ میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل کے سفر کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ ہندوستانی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے بھی اجیت اگرکر کے  ختم شدہ دور پر ان کی تعریف کی اور نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گمبھیر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ اگرکر کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے باعثِ فخر رہا۔ انہوں نے تین آئی سی سی ٹرافیوں کو اگرکر کے مضبوط عزم کی گواہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے ہمیشہ ٹیم سب سے پہلے اور ٹیم ہی سب سے اہم رہی۔
گمبھیر نے مزید کہا کہ مستقبل میں تاریخ اجیت اگرکر کے ساتھ زیادہ انصاف کرے گی۔ انہوں نے اگرکر کا ہر چیز کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے آئندہ کاموں کے لیے دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات پیش کیں۔اجیت اگرکر کو ۴؍ جولائی ۲۰۲۳ء کو بی سی سی آئی کی سینئر مردوں کی سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے کئی بڑے عالمی اور براعظمی مقابلوں کے لیے بھارتی ٹیموں کا انتخاب کیا، جنہوں نے متعدد اہم اعزازات حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھئے:ٖچیک باؤنس کیس: راجپال یادو کو۸۵؍ لاکھ روپے جمع کرانے کیلئے ۱۳؍ اکتوبر تک مہلت

اگرکر کے دور میں ہندوستانیٹیم نے ۲۰۲۳ء کے ایک روزہ عالمی کپ کا فائنل کھیلا۔ اس کے بعد ٹیم نے ۲۰۲۴ء کا آئی سی سی ٹی۲۰؍عالمی کپ جیتا، جبکہ ۲۰۲۵ء کی آئی سی سی چیمپئن ٹرافی بھی ہندوستان کے نام رہی۔ ہندوستانی ٹیم نے ۲۰۲۶ء کا ٹی۲۰ عالمی کپ بھی اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ ایشیائی کھیلوں میں بھارتی ٹیم نے مسلسل دو مرتبہ طلائی تمغہ حاصل کیا اور اس عرصے میں دو ایشیا کپ کے اعزاز بھی جیتے۔ ان کامیابیوں کی وجہ سے اجیت اگرکر کا بطور چیف سلیکٹر دور بھارتی کرکٹ کی حالیہ تاریخ کے کامیاب ادوار میں شمار کیا جا رہا ہے۔ چیف سلیکٹر کی حیثیت سے انہوں نے آخری مرتبہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹی۲۰ ؍سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا انتخاب کیا۔

یہ بھی پڑھئے:آرکٹک اوپن: پی وی سندھو آسانی سے دوسرے راؤنڈ میں، اُنّتی اور اشمیتا باہر

دریں اثنا، بی سی سی آئی نے نئے مستقل چیف سلیکٹر کی تقرری کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ مستقل چیئرمین کی تقرری تک سابق ہندوستانی اسپنر پرگیان اوجھا کو عبوری طور پر یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ موجودہ سلیکشن پینل میں پرگیان اوجھا کے علاوہ شیو سندر داس، اجے راترا اور آر پی سنگھ شامل ہیں۔ بی سی سی آئی کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے والا رکن چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سنبھالتا ہے۔ اجیت اگرکر کے دور کے اختتام کے بعد اب سب کی نظریں بی سی سی آئی کی جانب سے نئے مستقل چیف سلیکٹر کے اعلان پر مرکوز ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK