Updated: November 23, 2026, 9:29 AM IST
| West Bank
فلسطین کا مغربی کنارے میں آباد کار دہشت گردی کے خلاف روک تھام کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، حکام نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کی آباد کار دہشت گردی کی سرپرستی کو ختم کرے اور اس کے خلاف ٹھوس اور روک تھام کے اقدامات کرے۔
اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں آباد کاروں کی دہشت گردی۔ تصویر: ایکس
فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، ’’اسرائیلی پالیسی کا رخ درست کرنے اور حکومت کے انتہا پسندی کی سرپرستی، آباد کار دہشت گردی کو سیاسی اور سیکیورٹی تحفظ فراہم کرنے، مزید حملوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور مجرموں کو جوابدہی سے بچانے کے رویے کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔‘‘ وزارت کے مطابق غیر قانونی یہودی آباد کاروں نے اتوار کی صبح کئی فلسطینی دیہات پر حملہ کیا،۱۲؍ گاڑیوں کو آگ لگا دی اور فلسطینی گھروں کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے لکھ دیے۔وزارت نے ان حملوں کو ’’نیا مجرمانہ حملہ‘‘ قرار دیا جو فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک کو نشانہ بنا رہا ہے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ’’منظم آباد کار دہشت گردی‘‘ میں جاری اضافے کا حصہ ہے۔بیان میں اسرائیلی حکومت کو ان حملوں اور ان کے نتائج کا مکمل اور براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: جنگوں کی تباہی انسانی زندگی کے ساتھ ماحول کو بھی متاثر کرتی ہے: فلسطینی فلمساز
مزید برآں وزارت نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کریں، آباد کار تشدد کو روکنے کے لیے ٹھوس بین الاقوامی اقدامات کریں اور فلسطینیوں کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کریں۔ علاوہ ازیں اس نے حملوں کے ذمہ داروں، انہیں اکسانے والوں اور انہیں تحفظ دینے والوں کو جوابدہ ٹھہرانے اور تشدد کے لیے استثنیٰ ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔اس کے ساتھ ہی وزارت نے آباد کاری کے نظام پر بین الاقوامی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا، جن میں آباد کار، وہ تنظیمیں اور ادارے شامل ہیں جو ان کے حملوں کی سرپرستی، مالی معاونت یا حوصلہ افزائی کرتے ہیں، نیز وہ کمپنیاں بھی جو آباد کاری کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ایران کی دنیا سے امریکی فضائی حملوں میں اسکولی بچوں کی ہلاکت یاد رکھنے کی اپیل
بعد ازاں وزارت نے اس نے مشرقی یروشلم کو دارالحکومت بنا کر ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبے کو بھی دہرایا۔دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حملوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ آیا کسی مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اعداد و شمار کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے بشمول مشرقی یروشلم میں۱۵۶؍ غیر قانونی بستیوں اور ۳۶۰؍ چوکیوں میں تقریباًساڑھے سات لاکھ غیر قانونی یہودی آباد کار رہتے ہیں۔فلسطینی نوآبادیات و دیوار مزاحمتی کمیشن کے مطابق اکتوبر میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں نے۳۱۳۳؍ حملے کیے، جن میں۱۷۶۴؍ حملے فوج اور۱۳۶۹؍ آباد کاروں سے منسوب ہیں۔تاہم یہ تازہ حملے اکتوبر ۲۰۲۳ء میں غزہ پر اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف حملوں میں اضافے کے درمیان ہوئے ہیں۔