Inquilab Logo

بنگلہ دیش کے خلاف آسٹریلیا کی بڑی جیت

Updated: March 22, 2024, 9:41 AM IST | Agency | Mirpur

خاتون ٹیم نے میزبان ٹیم کو ۱۱۸؍رنوں سے شکست دی۔

Annabelle Sutherland scored a brilliant half-century. Photo: INN
اینابیل سدرلینڈ نے شاندار ہاف سنچری بنائی۔ تصویر : آئی این این

اینابیل سدرلینڈ کی ۵۸؍رنوں کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری اور الانا کنگ کی ۴۶؍رنوں کی شاندار اننگز کے بعد گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے جمعرات کو یک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم کو ۱۱۸؍ رنوں سے شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ۲۱۴؍ رنوں کے ہدف کے تعاقب کرنے کیلئے میدان پر اترنے والی بنگلہ دیش کی ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا اور پہلے ہی اوور میں میگن شٹ نے فرزانہ حق کو صفر پر پویلین بھیج کر بنگلہ دیش کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد شوبنا مستری اور مرشدہ خاتون نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ مستری ۱۷؍رن بنا کر کنگ کی گیند پر بولڈ ہوئیں۔ مرشدہ ۱۰؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی۔ کپتان نگار سلطانہ نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ ۲۷؍رنوں کی اننگز کھیلی۔ وہ دو اور بلے باز فہیمہ خاتون اور ریتو مونی کے لگاتار رن آؤٹ ہو گئیں۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کی صورتحال انتہائی نازک ہوگئی اور اس کا کوئی بھی بلے باز ۶؍ رن سے زیادہ نہ بناسکا۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم ۳۶؍ اوور میں ۹۵؍رنوں پر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایشلے گارڈنر نے ۳؍ وکٹیں حاصل کیں۔ کم گارتھ نے ۲؍ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ کم گارتھ، الانا کنگ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 
  اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آسٹریلیائی ٹیم کےلئے اینا بیل اور کنگ کے علاوہ ہیلی نے ۲۴؍رن، بیتھ مونی ۲۵؍ اور ایشلے گارڈنر نے رن بنائے۔ آسٹریلیا نے مقررہ ۵۰؍ اووروں میں ۷؍ وکٹوں پر ۲۱۳؍ رن بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سلطان خاتون اور ناہیدہ اختر نے ۲۔ ۲؍وکٹیں حاصل کیں۔ معروف، فہیمہ خاتون اور شورنا اختر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK