Inquilab Logo

ہیڈ اور اسمتھ کے سامنے گیند باز بے بس

Updated: June 08, 2023, 12:11 PM IST | London

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں ٹیم انڈیا کے بولرس نے اچھا آغازکیا تھا لیکن ہیڈ اور اسمتھ نے انہیں منہ توڑ جواب دیا

Sami bowled well and gave few runs
سمیع نے اچھی بولنگ کی اور کم رن دیئے

بدھ سے شروع ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں ہندوستانی گیندبازو ں نے اچھی شروعات کی تھی لیکن ٹریوس ہیڈ اور اسٹیون  اسمتھ نے ٹیم انڈیا کے بولرس کو بے بس کردیا۔ کاپی پرنٹ میں جانے تک ٹریوس ہیڈ نے ۹۷؍رن اور اسمتھ نے ۴۹؍ رن بنالئے تھے۔ آسٹریلیا نے ۳؍ وکٹ کے  نقصان پر ۲۲۵؍ رن کا اچھا اسکور بنالیا تھا۔ 
 اس سے قبل آسٹریلیا نے دوسرے سیشن کے اختتام پر ۳؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۷۰؍ رن بنالئے تھے  اور  ہیڈ۔ اسمتھ کی جوڑی وکٹ پر موجود تھی۔ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ محمد سمیع اور محمد سراج کی جوڑی نے بادلوں سے ڈھکے اوول گراؤنڈ پر شاندار سوئنگ بولنگ سے آسٹریلیائی اوپنرس کو پریشان کیا۔ سراج نے جلد ہی عثمان خواجہ کو وکٹ کیپر شریکر بھرت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ سمیع اور سراج نے اپنے پہلے اسپیل میں مارنس لبوشین کیلئے بھی مشکلات پیدا کیں، لیکن وہ اپنا وکٹ بچانے میں کامیاب رہے۔ وارنر اور لبوشین نے پہلے وکٹ کیلئے۶۹؍ رن کی شراکت کی، جس میں وارنر نے۴۳؍ رن کی شراکت کی۔شاردُل ٹھاکر نے انہیں لنچ سے ٹھیک پہلے آؤٹ کرکے ہندوستان کو راحت دلائی ۔ سمیع نے لنچ کے فوراً بعد لبوشین(۲۶؍ رن) کو بولڈ کیا۔ ہندوستان صرف ۵؍ رن پر ۲؍ وکٹ لینے کے بعد مضبوط پوزیشن میں تھا۔ آسٹریلیا کو اچھی شراکت کی ضرورت تھی جو ہیڈ اور اسمتھ نے فراہم کی۔ 

 کھلاڑیوں نے بازو پر سیاہ پٹی کیوں باندھی تھی؟ 

 ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہو چکا ہے۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اس میچ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اوپننگ کرنے والے آسٹریلوی بلے باز بھی بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر اترے۔ اس سے قبل ۲۰۲۱ء میں بھی ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف سیاہ بازو پر پٹی باندھ کر ڈبلیو ٹی سی فائنل میں داخل ہوئی تھی۔  اس کے پیچھے کی وجہ حال ہی میں اڈیشہ کے بالاسور میں ہونے والا ہولناک ٹرین حادثہ تھا۔ بالاسور میں ۳؍ ٹرینیں  ٹکرا گئیں، جس میں سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔ میچ شروع ہونے سے قبل کھلاڑیوں نے ایک  منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK