Inquilab Logo

موجودہ حالات میں یو ایس اوپن میں حصہ نہیں لے سکتا: ندال

Updated: June 06, 2020, 4:14 AM IST | Madrid

اسپینش اسٹار نے کہا کہ ہمیں وائرس اور موجودہ صورتحال کے بارے میں مزید جاننے کی ضرورت ہے۔

Rafael Nadal Photo: INN
رافیل ندال۔ تصویر: آئی این این

دنیا کے نمبر۲؍ ٹینس کھلاڑی اسپین کے رافیل ندال کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں وہ یو ایس اوپن میں شرکت کے لئے نیویارک کا سفر نہیں کرسکتے ہیں ۔ کورونا وائرس نے ٹینس کی سرگرمیاں ٹھپ کر رکھی ہیں ، لیکن یو ایس اوپن کا امکان ہے۔ ندال نے کہا کہ اگر آپ اب مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا میں موجودہ وقت میں یو ایس اوپن میں شرکت کے لئے نیویارک کا سفر کروں گا تو میں اس کا جواب نہیں دوں گا۔ لیکن مجھے نہیں معلوم کہ اگلے چند مہینوں میں میں جاؤں گا۔ ندال نے کہا کہ ہمیں وائرس اور موجودہ صورتحال کے بارے میں مزید جاننے کی ضرورت ہے۔ نیو یارک ان شہروں میں سے ایک ہے جہاں کورونا وائرس کا نمایاں اثر ہے۔ شائقین کے بغیر ٹینس میچ شروع کرنے پر ندال نے کہا کہ سچ پوچھیں تو مجھے یہ پالیسی پسند نہیں آئی۔ لیکن اگر یہ واحد راستہ ہے تو پھر کیوں نہیں ۔ مجھے اس معاملے میں یقین ہے۔ میں ناظرین کی توانائی کے بغیر ٹینس نہیں سمجھ سکتا ہوں ۔
 دریں اثنا امریکی ڈبلز کے کھلاڑی راجیو رام نے کہا کہ جب تک کورونا وائرس کا ٹیکہ نہیں بن جاتا ہے اس وقت تک کھلاڑی۱۰۰؍ فیصد محفوظ محسوس نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس اوپن کا انعقاد اسی وقت ہونا چاہئے جب تمام کھلاڑی نیویارک کا سفر کرسکیں ۔
 رواں سال آسٹریلیائی اوپن میں مینز ڈبلز میں پہلا گرینڈ سلیم جیتنے والے راجیو نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی کھلاڑی بغیر کسی ویکسین کے محفوظ محسوس کرے گا کیونکہ کھلاڑیوں کو ہمیشہ وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔
 راجیو رام نے کہا کہ یہ وائرس پھیلتا ہے اور کسی بھی کھیل میں کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں آتے ہیں ۔ ویکسین کے بغیر ہمیشہ اس وائرس کا خطرہ رہتا ہے۔ میرے خیال میں اس وقت تک یو ایس اوپن یا کوئی ٹورنامنٹ نہیں کروایا جانا چاہئے جب تک زیادہ تر کھلاڑی کھیل کے دوران اپنے آپ کو محفوظ محسوس نہیں کرتے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK