ٹیم انڈیا نے زمبابوے کی خاتون ٹیم کو دوسرے یکروزہ میچ میں ۱۲۱؍رنوں سے ہرادیا،ویشنوی شرما نے ۴؍وکٹیں حاصل کیں۔
EPAPER
Updated: October 26, 2026, 1:33 PM IST | Agency | Vadodara
ٹیم انڈیا نے زمبابوے کی خاتون ٹیم کو دوسرے یکروزہ میچ میں ۱۲۱؍رنوں سے ہرادیا،ویشنوی شرما نے ۴؍وکٹیں حاصل کیں۔
ہرمن پریت کور (۱۲۶؍ رن) کی شاندار سنچری، دیپتی شرما (ناٹ آؤٹ ۱۰۶؍رن اور ۳۲؍ رنوں کے عوض ۳؍ وکٹیں) کی آل راؤنڈ کارکردگی اور ویشنوِی شرما (۳۹؍رنوں کے عوض ۴؍ وکٹیں) کی تباہ کن گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو دوسرے یکروزہ میچ میں زمبابوے کو ۱۲۱؍ رنوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے ۳؍ میچوں کی سیریز میں دوصفرکی ناقابلِ تسخیر برتری حاصل کرلی۔
ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۶؍وکٹوں پر ۳۲۸؍ رنوں کا پہاڑ کھڑا کیا تھا۔ اس کے بعدگیندبازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کی پوری ٹیم کو ۴۸ء۵؍اوورز میں ۲۰۷؍ رنوں پر آؤٹ کر دیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے ۳؍یکروزہ میچوں کی سیریز میں دوصفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔یاد رہے کہ ہندوستان نے پہلا یکروزہ میچ بھی آسانی سے ۹؍وکٹوں سے جیتا تھا۔
اوپنر پرتیکا راول کی جانب سے پہلے میچ کی سنچری کے بعد ۶۷؍گیندوں پر ۶۱؍ رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔اس کے بعد ہرمن پریت نے ۱۲۱؍ گیندوں پر مشتمل اننگز میں ۱۵؍ چوکوں کی مدد سے اپنی آٹھویں ون ڈے سنچری اسکور کی۔
یہ بھی پڑھئے:نیوزی لینڈ نے ہنری کو باقی ٹی ۲۰؍ میچوں سے باہر کیا
انہوں نے پانچویں وکٹ کیلئے دیپتی شرما کے ساتھ ۱۵۳؍ رن جوڑے، جنہوں نے بھی ۸۶؍ گیندوں کی اپنی اننگز میں ۱۵؍ چوکے لگائے۔زمبابوے کی جانب سے موڈسٹر موپاچیکوا (۴۹) اور چپو موگیری- تریپونا۔ ۴۶)نمایاں اسکورررہیں۔ٹیم انڈیا کیلئے ویشنوی شرما نے ۴؍وکٹیں حاصل کیں جبکہ بلے بازی کرتے ہوئے سنچری بنانے وائی دیپتی شرما نے گیندبازی میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کی ۳؍کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔سیالی ستگھرے،جنتیمانی کالیتا اورشری چرنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
اس سے قبل ہرمَن پریت کور (۱۲۶) اور دیپتی شرما (ناٹ آؤٹ ۱۰۶) کی شاندار سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے زمبابوے کے خلاف ۶؍ وکٹوں پر ۳۲۸؍رنوں کا بڑا اسکور بنایا تھا۔ اسمرتی مندھانا(صفر) اور شیفالی ورما(۸) کے ابتدائی ۳؍ اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستانی ٹیم مشکل میں دکھائی دے رہی تھی لیکن ہرمَن پریت اور پرتیکا راول (۶۱) نے اننگز سنبھال لی۔ دونوں نے تیسری وکٹ کیلئے۱۲۴؍ رنوںکی شراکت کرکے ٹیم کو بحران سے نکالا۔
پرتیکا نے نصف سنچری مکمل کی لیکن اس کے فوراً بعد ڈیپ مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ ہوگئیں۔ تجل ہسبنیس بھی زیادہ دیر نہیں ٹک سکیں، تاہم چھٹے نمبر پر بلے بازی کیلئے آنے والی دیپتی شرما نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف ۳۷؍گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی اور کئی عمدہ باؤنڈریز لگائیں۔ ہرمَن پریت نے ۱۲۱؍ گیندوں پر ۱۵؍ چوکوں کی مدد سے ۱۲۶؍ رن بنائے اور ون ڈے کریئر کی آٹھویں سنچری مکمل کی۔ انہیں اننگز کے دوران ۳؍ مواقع بھی ملے۔ دوسری جانب دیپتی نے ۸۶؍ گیندوں پر ۱۵؍چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۱۰۶؍رن بنائے اور آخری اوور میں اپنی دوسری ون ڈے سنچری مکمل کی۔