Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

چمپئن ٹرافی فائنل: ولیمسن اور ہندوستانی اسپنر مد مقابل

Updated: March 08, 2025, 12:17 PM IST | Agency | Dubai

سب کی نظریں فارم میں کھیلنے والے ہندوستانی اسپنرس اور نیوزی لینڈ کے بلے باز کین ولیمسن کے مابین ہونے والے میچ پر ہوں گی۔

Kane Williamson. Picture: INN
کین ولیمسن۔ تصویر: آئی این این

سب کی نظریں چمپئن  ٹرافی کے فائنل میں فارم میں کھیلنے والے  ہندوستانی اسپنرس اور نیوزی لینڈ کے ڈیشنگ بلے باز کین ولیمسن کے درمیان ہونے والے مقابلے پر ہوں گی اور یہ میچ کا فیصلہ کن عنصر ثابت ہوسکتا ہے۔ نیوزی لینڈ نے آخری بار  ۲۰۰۰ءمیں آئی سی سی ناک آؤٹ ٹرافی جیتی تھی جب اس نے ہندوستان کو ۴؍ وکٹ سے شکست دی تھی۔ تب سے ٹیم آئی سی سی۵۰؍ اوورس کے  خطاب کا انتظار کر رہی ہے۔
 دوسری طرف ہندوستان نے ۲۰۱۳ء سے  چمپئن  ٹرافی نہیں جیتی ہے اور ٹیم اس میچ میں دوبارہ چار اسپنرس کو میدان میں اتار سکتی ہے۔ فائنل میچ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم کی اسی پچ پر کھیلا جائے گا جس پر پاکستان کیخلاف میچ کھیلا گیا تھا۔ اس میں اسپنرس کو کافی مدد ملی تھی۔ ایسے میں ولیمسن کی صورتحال سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت اور ان کی تکنیکی مہارت نیوزی لینڈ کیلئے اہم ہوگی۔ انہوں نے  ہندوستان  کیخلاف آخری گروپ میچ میں ۸۱؍ رن بنا کر ایک بار پھرخود کو ثابت کر  دیا ہے۔
 نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ کا خیال ہے کہ ہندوستان کا آل راؤنڈ اسپن اٹیک چیلنجنگ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ `شاید وہ ہمارے خلاف بھی یہی حکمت عملی اپنائیں لیکن ہمارے پاس چار اسپنرس بھی ہیں۔ ہماری ٹیم متوازن ہے لیکن آل راؤنڈ اسپن اٹیک چیلنجنگ ہوگا۔ ان کے پاس بہترین اسپنرس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ `ہمیں حالات کے مطابق خود کو ڈھالنا ہو گا اور ہمارے تمام بلے باز اپنی حکمت عملی بنائیں گے اور ہندوستانی اسپنرس کا سامنا کریں گے۔  ہندوستان کے ورون چکرورتی میں مختلف طرز کی تکنیک  ہے جن میں لیگ بریک اور سیمنگ ڈیلیوری شامل ہیں۔ انہوں نے مشیل سینٹنر کو۱۱۳؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند سے آؤٹ کیا۔ ایسے میں ولیمسن اسٹیڈ کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہوں گے کیونکہ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں اسپنرس کیخلاف۴۷؍ کے اوسط سے ۲۹۵۲؍ رن بنائے ہیں۔ اسٹیڈ نے کہاکہ  `وہ ایک بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے کئی بار نیوزی لینڈ کے لئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کرکٹ کے کھیل میں رن کی کوئی ضمانت نہیں ہے لیکن میں جانتا ہوں کہ کین رن بنانے کی پوری کوشش کرے گا۔ وہ دنیا کے ان چند کرکٹرس میں سے ایک ہیں جو مختلف پچوں سے ہم آہنگ ہونے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK