کنیڈا کے برٹش کولمبیا کے ٹمبلر رج میں ایک ہائی اسکول اور قریبی گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں مشتبہ شوٹر سمیت ۱۰؍افراد ہلاک اور ۲۵؍ دیگر زخمی ہوگئے۔
EPAPER
Updated: February 11, 2026, 10:50 AM IST | Montreal
کنیڈا کے برٹش کولمبیا کے ٹمبلر رج میں ایک ہائی اسکول اور قریبی گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں مشتبہ شوٹر سمیت ۱۰؍افراد ہلاک اور ۲۵؍ دیگر زخمی ہوگئے۔
رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (آر سی ایم پی) نے منگل کو کہا کہ افسران نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر ۲۰؍ بجے کے قریب ٹمبلر رج سیکنڈری اسکول میں فائرنگ کی اطلاع پر کارروائی کی۔ اسکول میں ۶؍ افراد مردہ پائے گئے، جب کہ ایک شخص اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ نیز دو اور متاثرہ افراد ایک گھر سے ملے، جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ اس کا تعلق بھی اسی واقعہ سے ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ہند- پاک میچ کا مداحوں اور کھلاڑیوں نے خیر مقدم کیا
آر سی ایم پی نے کہا کہ مشتبہ شوٹر بھی مردہ پایا گیا، شاید اس نے خود کو گولی مارلی ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ کوئی اور مشتبہ شخص فرار نہیں ہے۔ تقریباً ۲۵؍ افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو شدید زخمی تھے، جنہیں ایئر لفٹ کرکے اسپتال لے جایا گیا، جب کہ دیگر کا مقامی طور پر علاج کیا گیا۔ آر سی ایم پی نے کہا کہ تمام طلباء اور عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ راکی پہاڑوں کے دامن میں واقع ٹمبلر رج کی آبادی تقریباً ۲۴۰۰؍ ہے۔
یہ بھی پڑھئے:پینگوئن نےجنرل نرونے کی کتاب کی اشاعت سے انکار کیا، راہل نے ٹویٹ کا حوالہ دیا
برٹش کولمبیا کے وزیر اعظم ڈیوڈ ایبی نے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ `ہمارے دل ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے آج رات ٹمبلر رج میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ’’حکومت آنے والے دنوں میں کمیونٹی کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی کیونکہ ہم سب اس ناقابل تصور سانحے سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں۔