• Mon, 12 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چیٹ جی پی ٹی ۲۰۲۶ء میں پرسنل سپر اسسٹنٹ بن جائے گا: اوپن اے آئی کی فِدجی سیمو کا بیان

Updated: January 11, 2026, 3:00 PM IST | Washington

اگر یہ منصوبہ کامیاب رہا تو ۲۰۲۶ء کے آخر تک چیٹ جی پی ٹی روزمرہ کی زندگی میں صارفین کا ایک ڈجیٹل ساتھی بن جائے گا جو ان کا کام، تعلیم اور ذاتی زندگی کو زیادہ مؤثر طریقے سے سنبھالنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اوپن اے آئی، اپنے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر چلنے والے چیٹ بوٹ، چیٹ جی پی ٹی میں ایک بڑی تبدیلی متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے جس کا مقصد ۲۰۲۶ء کے اختتام تک اسے ذاتی ’’سُپر اسسٹنٹ‘‘ میں تبدیل کرنا ہے۔ یہ سپر اسسٹنٹ، صارفین سے بات کرنے اور ان کے سوالات کا جواب دینے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ان کی روزمرہ زندگی کے ہر شعبے میں ان کی مدد کرے گا۔ اس منصوبے کی تفصیلات، اوپن اے آئی کی ایپلی کیشنز ڈویژن کی سی ای او فِدجی سیمو نے ڈجیٹل پبلشنگ پلیٹ فارم ’سب اسٹیک‘ پر ایک حالیہ پوسٹ میں بتائیں۔

یہ بھی پڑھئے: عالمی غم و غصے اور ہندوستانی حکومت کے نوٹس کے بعد ایکس نے گروک اے آئی ایڈیٹنگ پر پابندیاں لگا دیں

واضح رہے کہ فی الحال، چیٹ جی پی ٹی کا زیادہ تر استعمال سوالات پوچھنے، مواد لکھنے اور فوری وضاحتیںسیمو نے لکھا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی، صرف گفتگو کرنے والےاور تصویر بنانے کی صلاحیت رکھنے والے ایک سادہ چیٹ بوٹ سے آگے بڑھ کر ایک ایسا ٹول بن جائے گا جو صارفین کے مقاصد اور اہداف کو سمجھے گا، وقت کے ساتھ سیاق و سباق کو یاد رکھے گا اور صارفین کے لیے سب سے زیادہ اہم امور میں انہیں عملی مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ۲۰۲۶ء میں چیٹ جی پی ٹی محض مشورہ اور جوابات دینے والا چیٹ بوٹ نہیں رہے گا بلکہ یہ صارفین کو مختلف کام مکمل کرنے میں فعال طور پر مدد دے گا۔ 

حاصل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اب اوپن اے آئی چاہتا ہے کہ یہ ٹول صارفین کی روزمرہ زندگی میں بڑا کردار ادا کرے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ مستقبل کے ورژنز میں چیٹ جی پی ٹی، صارفین کے ساتھ اپنی گزشتہ بات چیت کو زیادہ طویل عرصے کے لیے یاد رکھے گا اور طویل مدتی اہداف جیسے کام کی منصوبہ بندی، کاموں کی تنظیم، نئی مہارتیں سیکھنے اور ذاتی منصوبوں کا انتظام سنبھالنے میں صارفین کی مدد کرے گا۔

یہ بھی پڑھئے: اے آئی سے مردوں کے مقابلے، خواتین کی ملازمتوں کو دوگنا خطرہ، پالیسی مداخلت کی ضرورت: اقوامِ متحدہ

اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی کو مزید مؤثر اور کارآمد بنانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ان میں مشترکہ چیٹس اور دیگر معاون ٹولز کے علاوہ تحریری مدد، تعلیمی معاونت، صحت سے متعلق رہنمائی، خریداری میں مدد کرنا اور ذاتی مالی منصوبہ بندی میں بہتری لانا شامل ہے۔ کمپنی کا مقصد چیٹ جی پی ٹی کو کبھی کبھار استعمال ہونے والے ٹول کے بجائے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنانا ہے۔

اسی کے ساتھ، کمپنی دفتری اور کاروباری استعمال پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ مستقبل قریب میں چیٹ جی پی ٹی، دستاویزات لکھنے اور تیار کرنے، ڈیٹا کا تجزیہ کرنے، کوڈنگ میں مدد اور دہرائے جانے والے کاموں کو کم وقت میں انجام دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی کو ایک ایسے ڈجیٹل ساتھی میں تبدیل کرنا چاہتا ہے جو کام کے نظام اور طریقۂ کار کو سمجھتا ہو۔ اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے اپنی نئی سروسیز کومزید آسان بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: تجسس ہی انسان کو اے آئی پر ہمیشہ حاوی رکھے گا: پرپلیکسٹی سی ای او اروند سرینواس

تاہم، ایسا کرنے کے لیے اوپن اے آئی کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ جدید اے آئی سسٹمز کو چلانا مہنگا ہوتا جارہا ہے۔ کمپنی کو یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ چیٹ جی پی ٹی واضح اور عملی فائدہ فراہم کرے۔ سیمو نے تسلیم کیا کہ طاقتور اے آئی کو مفید مصنوعات میں تبدیل کرنا آسان نہیں، لیکن طویل مدتی کامیابی کے لیے یہ ضروری ہے۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب رہا تو ۲۰۲۶ء کے آخر تک چیٹ جی پی ٹی روزمرہ کی زندگی میں ایک ڈجیٹل ساتھی بن جائے گا جو صارفین کا کام، تعلیم اور ذاتی زندگی کو زیادہ مؤثر طریقے سے سنبھالنے میں ان کی مدد کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK