Inquilab Logo

سن رائزرس حیدرآباد کےسامنے چنئی سپرکنگز کا پلڑا بھاری

Updated: April 28, 2021, 11:48 AM IST | Agency | New Delhi

آئی پی ایل ۱۴؍ میں آج ایم ایس دھونی اور ڈیوڈ وارنر کا آمنا سامنا۔ حیدرآباد کو فتح کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگاناہوگا

Dhoni and David Warner.Picture:INN
دھونی اور ڈیوڈ وارنر۔تصویر :آئی این این

 آئی پی ایل کے موجودہ سیزن۲۰۲۱ء کی سب سے نچلی ٹیم سن رائزرس حیدرآباد یہاں بدھ کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل۱۴؍ کے۲۲؍ ویں مقابلے میں اب تک کی نمبروَن ٹیم اور۳؍ بارکی آئی پی ایل فاتح چنئی سپرکنگز ( سی ایس کے) سے مقابلہ کرے گی۔ حیدرآباد کے سامنے چنئی کے فاتحانہ سلسلے کو روکنے کاچیلنج ہوگا جس سے اس کا اعتمادبلند ہوگا۔  فی الحال حیدرآباد ۵؍ میچوں میں ۴؍شکست اورایک جیت کے ساتھ ۲؍پوائنٹ لے کر ۸؍ ویں اورآخری نمبرپر ہے جبکہ چنئی ۵؍ میچوں میں ایک شکست اور ۴؍جیت کے ساتھ نمبر وَن پر ہے۔ حیدرآباد کیلئے اچھی بات چنئی جیسی سست پچ  سے باہرنکلنا ہے۔ اس نے اپنے پچھلے پانچوں مقابلے چنئی میں کھیلے ہیں، جس میں سے وہ صرف ایک ہی جیتی ہے۔ بلے بازی کیلئے سازگار مانی جانے والی دہلی کی پچ پر کہیں نہ کہیں حیدرآباد کو بہترکارکردگی کی امید ہے، حالانکہ دونوں ٹیموں کے اب تک کے مظاہرے سے یہ کہناغلط نہیں ہوگا کہ میچ میں کافی حد تک سی ایس کے کا پلڑابھاری رہے گا۔ حیدرآباد اپناپچھلامقابلہ ہارکرمیدان پراترے گی جبکہ چنئی نے اس سے پہلے نمبرایک پر رہی رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو شکست دی تھی۔ بلے بازی، خاص طورپر رویندرجڈیجا کی اننگز کے آخری اوور میں۳۷؍رن بنانے اور گیندبازی میں ۳؍ وکٹ لینے کی بدولت چنئی نے بنگلور کے خلاف۶۹؍ رن سے بڑی کامیابی کی تھی۔وہیں حیدرآباد کو سپراوورمیں دہلی سے شکست کاسامنا کرناپڑاتھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK