• Wed, 21 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ اور لبنان کے کوریج پر نیویارک ٹائمز کے دفتر کے باہر فلسطین حامیوں کا احتجاج

Updated: October 21, 2026, 9:34 PM IST | New York

غزہ میں اسرائیلی جنگ اور فلسطینی و لبنانی علاقوں پر قبضے سے متعلق رپورٹنگ کے خلاف فلسطین حامی مظاہرین نے نیویارک میں ’دی نیویارک ٹائمز‘ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اخبار پر ادارتی کوریج میں جانب داری برتنے کا الزام لگاتے ہوئے نعرے لگائے اور اس کی رپورٹنگ پر سوال اٹھائے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

فلسطین کے حامی مظاہرین منگل کو ’دی نیویارک ٹائمز‘ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر جمع ہوئے اور غزہ پر اسرائیل کی نسل کش جنگ اور فلسطینی و لبنانی علاقوں پر اس کے قبضے کے بارے میں اخبار کے کوریج کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے عمارت کے مرکزی دروازے کے باہر ’’نیویارک ٹائمز، تم جھوٹے ہو‘‘ کے نعرے لگائے اور اخبار پر اپنی اِڈیٹوریئل کوریج میں کھلے عام جانب داری برتنے کا الزام عائد کیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں موجود ایک نمایاں بینر پر لکھا تھا، ’’نسل کشی کیلئے یہاں رضا مندی اور جواز تیار کیا جاتا ہے۔‘‘ فلسطینی پرچم لہراتے اور کیفیہ پہنے ہوئے مظاہرین نے راہگیروں میں پمفلٹ تقسیم کئے، جبکہ ایک ڈفلی بجانے والے کی تھاپ پر اخبار کی رپورٹنگ پر تنقید کرنے والے نعرے لگائے جاتے رہے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل: ہر تیسرا طالب علم تعلیم کے بعد بیرونِ ملک جانے کا خواہشمند

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مین ہیٹن کی اس عمارت کے اطراف سیکوریٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔ اس احتجاج پر دی نیویارک ٹائمز کی جانب سے فوری طور پر کوئی عوامی ردِعمل یا تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے اکتوبر ۲۰۲۳ء میں غزہ پر اپنی نسل کش جنگ کا آغاز کیا تھا اور وہ مغربی کنارے میں فلسطینی علاقوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ جبکہ لبنان میں اسرائیل نے فی الحال جنوب میں خود ساختہ ’’سیکوریٹی زون‘‘ بنا رکھا ہے جسے لبنان اور اقوامِ متحدہ جنگ بندی کے فریم ورک کے خلاف ورزی اور غاصبانہ قبضہ تسلیم کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK