Inquilab Logo

چراغ- ساتوک اور پرنئے انڈیا اوپن کے سیمی فائنل میں داخل

Updated: January 21, 2024, 1:44 PM IST | Agency | Mumbai

چراغ-ساتوک نے کم اسٹرپ اور اینڈرس راسموسن کو ۷۔۲۱، ۱۰۔۲۱؍ سےاور پرنئے نے وانگ کو ۱۱۔۲۱، ۲۱۔۱۷، ۱۸۔۲۱؍ سے شکست دی۔

The duo of Chirag Shetty and Satwiksairaj can be seen in action at the India Open. Photo: PTI
ساتوک اور چراغ شیٹی کی جوڑی کو انڈیا اوپن میں ایکشن میں دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر :پی ٹی آئی

ایشیائی کھیلوں۲۰۲۲ء کے گولڈ میڈلسٹ چراغ شیٹی اور ساتوک سائراج رینکیریڈی کے علاوہ کانسہ کا تمغہ جیتنے والے ایچ ایس پرنئے یونیکس-سن رائز انڈیا اوپن۲۰۲۴ء کے سیمی فائنل میںپہنچ گئے ہیں۔ 
 اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میںجمعہ کی شب کھیلے جانے والے ڈبلز میچ میںچراغ-ساتوک نے ڈنمارک کے کم اسٹرپ اور اینڈرس راسموسن کے خلاف۷۔ ۲۱، ۱۰۔ ۲۱؍ سے جیت درج کی، جبکہ پرنئے نے چینی تائپے کے وانگ زو ویئی کو سخت مقابلے میں۱۱۔ ۲۱، ۲۱۔ ۱۷، ۱۸۔ ۲۱؍ سے شکست دے کرمردوںکے سنگلز زمرے میںآخری ۴؍ میںجگہ بنائی۔ 
چراغ-ساتوک نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور۳۔ ۱۱؍ کی تیز برتری حاصل کرکے اپنے ارادے ظاہر کردیئے۔ سابق چمپئن جوڑی نے محض۱۶؍ منٹ کے وقفے میںمیںپہلا گیم جیت لیا۔ اس میچ سے پہلے ڈنمارک کی جوڑی نے چراغ-ساتوک کے خلاف لگاتار دو جیت درج کی تھی۔ عالمی نمبر دو جوڑی نے دوسرے گیم میںلگاتار ۸؍ پوائنٹس اسکور کرکے اس سلسلے کا خاتمہ کیا اور جیت پکی کردی۔ 
 میچ کے بعد چراغ شیٹی نے کہاکہ ’’کم اور اینڈرس کے خلاف جیتنا آسان نہیںہے۔ یہ ہمیشہ ایک ایسا کھیل نہیںہے جہاںآپ کو مہارت سے چیلنج کیا جاتا ہے، بلکہ ذہنی طور پر بھی۔ جو بھی ذہنی جنگ جیتتا ہے وہ سب سے اوپر آتا ہے اور ہم نے آج یہ بہت اچھا کیا۔ ہم عام طور پر اس طرح کے دماغی کھیل نہیںکھیلتے ہیں، لیکن آج ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہم ان کی لے میںنہ کھیلیںجس طرح سے ہم نے آغاز کیا وہ ٹھوس تھا اور ہم نے اسے آخر تک برقرار رکھا۔ ہم جس طرح سے کھیلے اس سے ہم واقعی خوش ہیں، ہم کل بھی اسی رفتار کو برقرار رکھنا چاہتے ہیںاور اپنا۱۰۰؍ فیصد دینا چاہتے ہیں۔ 
ورلڈ چمپئن شپ۲۰۲۳ء کے برونز میڈلسٹ پرنئے نے اپنے تائیوان کے حریف کے خلاف مضبوط شروعات کی اور پہلے گیم میں۴۔ ۱۳؍ کی برتری حاصل کر کے کھیل کیلئے ماحول تیار کیا۔ دوسرے گیم میںجوش سے بھرپور وانگ نے ۶۔ ۱۳؍ کی برتری حاصل کرلی، گرچہ پرنئے نے فرق کو ختم کرنے کی کوشش کی، لیکن۲۸؍ سالہ کھلاڑی نے ٹائی بریکر لینے پر مجبور کیا۔ تیسرے گیم میںایسا کچھ بھی نہیںتھا جو دونوںکھلاڑیوںکو الگ کر سکے۔ اسکور۱۶۔ ۱۶؍ پر برابر ہونے کے ساتھ، پرنئے نے ۲؍ پوائنٹس کی برتری حاصل کی اور بالآخر ایک گھنٹہ اور ۱۷؍ منٹ کے کھیل میںجیت کر وانگ کو ٹورنامنٹ میںچوتھی بار کوارٹر فائنل سے باہر کر دیا۔ پرنئے نے کہاکہ ’’میرے خیال میںوانگ زو ویئی جیسے کھلاڑی کے خلاف کھیلنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK