Inquilab Logo

گیل ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں۱۴؍ہزار رن بنانے والے پہلے بلے باز

Updated: July 14, 2021, 1:11 PM IST | Agency | Gros Islet

یسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز کرس گیل نے ٹی۲۰؍ کرکٹ میں ایک خاص مقام حاصل کرلیا ہے۔ آسٹریلیا کیخلاف ۵؍ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میں گیل نے۳۸؍ گیندوں پر۶۷؍ رن کی اننگز کھیلی۔

Chris Gayle.Picture:INN
کرس گیل۔تصویر :آئی این این

یسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز کرس گیل نے ٹی۲۰؍ کرکٹ میں ایک خاص مقام حاصل کرلیا ہے۔ آسٹریلیا کیخلاف ۵؍ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میں گیل نے۳۸؍ گیندوں پر۶۷؍ رن کی  اننگز کھیلی۔ اس دوران گیل کے بلے سے ۷؍ چھکے اور۴؍چوکے لگے۔ اس دوران گیل نے ٹی۲۰؍ کرکٹ میں۱۴؍ ہزار رن مکمل کرلئے۔ کرس گیل ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں۱۴؍ہزار رن کاعدد چھونے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس میچ سے پہلے گیل کے کھاتے میں۱۳۹۷۱؍ رن  تھے ، ۶۷؍ رن کی اننگز کے ساتھ انہوں نے ۱۴؍ہزار رن کا ہندسہ عبور کرلیا۔ گیل کی  بلے بازی کی وجہ سے ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف ۶؍ وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے ۵؍ میچوں کی سیریز میں صفر۔۳؍ سے ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔ ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ سے قبل کرس گیل کے  فارم میں لوٹنے سےویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے لئے ایک بڑی راحت ہے۔ کرس گیل کو اس عمدہ اننگز کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ گیل نے اپنی اننگز ڈوین براوو اور کپتان کیرون پولارڈ کے لئے وقف کردی ۔ براوو نے اس میچ سے قبل گیل کے لئے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی تھی۔   آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۶؍ وکٹوں پر۱۴۱؍ رن بنائے۔ موئسیس ہینریکس نے۳۳؍ رن  بنائے جبکہ ہیڈن والش  نے۲؍ وکٹ  لئے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے ۱۴ء۵؍ اوور میں ۴؍وکٹ پر ۱۴۲؍رن بناکر میچ جیت لیا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK