Inquilab Logo

فائنل میں جگہ بنانے کیلئے راجستھان اور بنگلور میں ٹکر

Updated: May 27, 2022, 12:41 PM IST | Agency | Ahemdabad

اسٹار کھلاڑیوں سے مزین دونوں ہی ٹیمیں میچ جیتنے کےلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائیںگی،رجت پاٹیدار ایک بار پھر توجہ کا مرکز ہوںگے

From Rajat Patidar, the Bangalore team will be hoping for a good batting once again. Search Picture:INN
رجت پاٹیدار سے بنگلور کی ٹیم کو ایک بار پھر اچھی بلے بازی کی امید ہوگی۔ تصویر: آئی این این

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں دوسرا کوالیفائر جمعہ کو کھیلا جائےگا۔اس مقابلے میں راجستھان رائلس اور رائل چیلنجرس بنگلور آمنے سامنے ہوںگے۔آر سی بی نےگزشتہ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔ممبئی انڈینس کی فتح کے بعد قسمت اور رن ریٹ کے سہارے پلے آف میں پہنچی بنگلور کی ٹیم نے لکھنؤ کے خلاف زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا۔دوسری جانب راجستھان رائلس کو گجرات ٹائٹنس کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بنگلور  اور راجستھان کے درمیان ہونے والے اس میچ کی فاتح ٹیم آئی پی ایل کے موجودہ سیزن کے فائنل میں قدم رکھے گی جہاں اس کا مقابلہ گجرات سے ہوگا۔ایسے میں دونوں ہی ٹیموں کی کوشش ہوگی کہ وہ اس مقابلے کو جیت کر فائنل میں ٹکٹ حاصل کر لیں۔ راجستھان کےلئے جوس بٹلر اس وقت زبردست فارم میں ہیں وہیں بنگلور کےلئے گزشتہ میچ میں رجت پاٹیدار نے شاندار سنچری بنائی تھی۔وراٹ کوہلی بھی کچھ رن بنا رہے ہیں لیکن ان کے بلے سے زیادہ رن نہیں بن پارہے ہیں۔ٹیم کو امید ہوگی کہ کوالیفائر میں وراٹ بھی رن بنائیں اور فارم حاصل کرتے ہوئے ٹیم کو فائنل میں پہنچانے میں اہم رول ادا کریں۔گیندبازبازی میں راجستھان رائلز کے پاس یزویندر چہل اور آر اشون ہیں وہیں ہرشل پٹیل ،جوش ہیزل ووڈ اور ہسنرنگا جیسے گیندباز بنگلور کے پاس بھی موجود ہیں۔دونوں ہی ٹیموں کے پاس شاندار کھلاڑیوں کی فوج ہے اور ایسے میں دونوں کے درمیان زبردست میچ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ احمد آباد کی وکٹ بلےباز اور گیندبازوں دونوں کےلئے مددگار ثابت ہوتی ہے۔یہ دیکھنا کافی  دلچسپ ہوگا کہ اس وکٹ سے کون سی ٹیم فائدہ اٹھاتی ہے۔ اس میچ کےتعلق سے سابق کپتان اور کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ یہ ایک زبردست میچ ہوگا کیوںکہ بنگلور نے ابھی تک آئی پی ایل کا خطاب نہیں جیتا ہے جبکہ راجستھان بھی ۱۳؍سال سے اس خطاب سے دور ہے۔دونوں ہی ٹیموں کی کوشش ہوگی کہ وہ اس کوالیفائر کو جیت کر  فائنل میں قدم رکھیں اور طویل عرصہ کے بعد خطاب جیتنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھ سکیں۔ شائقین کرکٹ اس میچ میں جہاں جوز بٹلر،رجت پاٹیدار،وراٹ کوہلی کی بلے بازی سےلطف اندوز ہوسکتے ہیں وہیں گیندبازی میں بھی محمد سراج اور آر اشون توجہ کا مرکز ہوںگے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK