Inquilab Logo

خواتین کیلئے کبڈی لیگ شروع کرنے پرغور

Updated: March 03, 2023, 1:58 PM IST | Mumbai

پرو کبڈی لیگ کا شاندار انعقاد کرنے والی آرگنائزنگ کمیٹی خواتین کیلئے لیگ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے

Starting Kabaddi league for women will benefit the players.
خواتین کیلئے کبڈی لیگ شروع ہونے سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔

اپنے ۱۰؍ویں سیزن میں داخل ہونے والی پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل)  اسپورٹس کی آرگنائزنگ باڈی’ مشعل  اسپورٹس‘ پی کے ایل کی طرز پر خواتین کی سالانہ پروفیشنل کبڈی لیگ شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔مشعل اسپورٹس اینڈ لیگ کمشنر پی کے ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) انوپم گوسوامی نے جمعرات کو جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا’’ایک پیشہ ور خواتین کبڈی لیگ کےلئے ہمارے منصوبے مینز لیگ کی اب تک کی شاندار کامیابی پر استوار ہیں اور کبڈی کو ایک جدید عالمی معیار کے کھیل کے طور پر ترقی دینے اور قائم کرنے کے ہمارے عزم  پر مبنی ہے۔ ہم خواتین کی لیگ شروع کرنے کیلئے اپنے مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول امیچور کبڈی فیڈریشن آف انڈیا (اے کے ایف آئی) اور انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن (آئی کے ایف) کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ 
 خیال ر ہے کہ مشعل اسپورٹس اس سے قبل خواتین کبڈی چیلنج نامی مقابلے کا انعقاد کرچکی ہے۔ ۳؍ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا انعقاد اور ۲۰۱۶ء میں اے کے ایف آئی کے تعاون اور منظوری سے کیا تھا۔ حصہ لینے والی ٹیمیں فائر برڈز، آئس دیواس اور اسٹورم کوئینز تھیں۔۲۰۱۶ءمیں ویمنز کبڈی چیلنج ٹائٹل جیتنے والی اسٹورم کوئینز ٹیم کی کپتان تیجسوینی بائی نے کہا’’جب سے ۲۰۱۴ء میں پرو کبڈی لیگ شروع ہوئی، ہندوستان میں خواتین کبڈی کھلاڑیوں نے اپنی پیشہ ور کبڈی لیگ کا خواب دیکھا ہے۔ پی کے ایل کا خواتین کا ایڈیشن ہندوستان کی ہر خاتون کبڈی کھلاڑی کے خواب کے  پورا ہونے جیسا ہو گا۔ نیز اس سے دوسرے ممالک کی خواتین کبڈی کھلاڑیوں کو بھی آگے آنے کا موقع ملے گا۔
  قابل ذکر ہے کہ ارجن ایوارڈ سے نوازے جانے والی تیجسوینی نے انچیون میں منعقدہ ۲۰۱۴ء  ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والی ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتانی کی تھی۔ہندوستان کی معروف خواتین کبڈی کھلاڑیوں کے خیالات کو ہندوستان کے معروف مرد کبڈی کھلاڑیوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔ ان میں سے ایک اجے ٹھاکر ہیں جنہیں ارجن ایوارڈ کے ساتھ ساتھ پدم شری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
 اجے ٹھاکر نے کہا’’پرو کبڈی نے ہندوستان بھر کے مرد کبڈی کھلاڑیوں کی زندگی بدل دی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ اگر مشال اسپورٹس خواتین کی لیگ کا انعقاد کرتا ہے تو اس سے خواتین کبڈی کھلاڑیوں کی زندگیوں پر بھی ایسا ہی اثر پڑے گا۔‘‘ ٹھاکر کے بیان کو پرو کبڈی میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے ریڈر پردیپ ناروال کی حمایت بھی حاصل ہوئی۔ پردیپ نے کہا’’پرو کبڈی لیگ کے معیار اور مقبولیت نے ہمیں کبڈی کھلاڑیوں کے طور پر فخر اور عزت حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔ میں جانتی ہوں کہ وویمنز پی کے ایل ہماری خواتین کھلاڑیوںکیلئے  اسی طرح کی پہچان اور احترام کی ضمانت دے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK