Inquilab Logo

یورپ سے لوٹنے پرسنگاکارا نے خود کو الگ تھلگ کیا

Updated: March 24, 2020, 8:38 AM IST | Agency

سری لنکا کے سابق کرکٹ کپتان کمار سنگاکارا نے دنیا بھر میں پھیل چکے موذی کورونا وائرس (كووڈ۱۹) کے خطرے کو دیکھتے ہوئے خود کو سماجی طور پر۱۴؍ دنوں کیلئے الگ تھلگ کر لیا ہے۔

Kumar Sangakkara - Pic : INN
کمار سنگاکارا ۔ تصویر : آئی این این

سری لنکا کے سابق کرکٹ کپتان کمار سنگاکارا نے دنیا بھر میں پھیل چکے موذی کورونا وائرس (كووڈ۱۹) کے خطرے کو دیکھتے ہوئے خود کو سماجی طور پر۱۴؍ دنوں  کیلئے الگ تھلگ کر لیا ہے۔
 سنگاکارا دراصل حال ہی میں یورپ سے واپس آئے تھے اور حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وہ۱۴؍دن تک بالکل الگ تھلگ رہیں گے۔ سنگاکارا نے اتوار کو کہاکہ میرے اندر کورونا سے متعلق کوئی علامت نہیں  ہے لیکن میں حکومت کی  ہدایات پر عمل کر رہا ہوں۔ میں ایک ہفتے پہلے لندن سے آیا تھا اور آنے کے بعد مجھے پتہ چلا کہ  یکم سے۱۵؍ مارچ کے درمیان یورپ کے دورہ کرنے والے افراد کو پولیس کے سامنے خود کو رجسٹر کرنے اور الگ تھلگ ہونے کی ہدایت ہے جس کے بعد میں نے پولیس کے پاس جاکر اپنا رجسٹریشن کروایا۔ سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے نے کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں سے تحمل رکھنے اور ایک دوسرے سے فاصلے بنائے رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔  لنکا میں اب تک کورونا  کے  ۷۸؍معاملے آچکے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK