Inquilab Logo

بلے بازشکھردھون کوروناوائرس کے سبب صفائی ستھرائی میں مصروف

Updated: March 26, 2020, 10:47 AM IST | Agency | New Delhi

بائیں ہاتھ کے بلے باز کو گھر پر کپڑے دھوتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے جبکہ ان کی بیوی میک اپ کرنے میں مصروف ہے

Shikhar Dhawan
شکھر دھون

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کےسرکردہ بلے باز اور اوپنرشکھر دھون نے انسٹاگرام  پر ایک مضحکہ خیز ویڈیو ڈالا جس میں انہیں کپڑے دھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ شکھر دھون کے  اس ویڈیو پر  وارنر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں تمہارا درد سمجھ سکتا ہوں۔
  شکھر کے ساتھ باقی کرکٹرس بھی فی الحال خود آئيسولیشن میں اپنے گھروں میں بند ہیں۔ کورونا کے قہر نے دنیا کے تمام کھلاڑیوں اور ایتھليٹس کو گھر پر خود کو قید تنہائی  میں  رہنے پر مجبور کردیا  ہے۔ ایسے میں اس وائرس سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ جتنا ہو سکے آپ کو گھر پر ہی رہنا ہے۔ کرکٹرس سے لے کر دوسرے ایتھليٹس اب سوشل میڈیا پر کافی فعال ہو گئے ہیں جہاں وہ روزانہ کوئی نہ کوئی ویڈیو اپ لوڈ کر رہے ہیں۔ اس فہرست میں شريس ایّر سے لے کر شکھر دھون اور دوسرے کرکٹرس شامل ہیں۔شکھر دھون حال ہی میں اپنی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد  ہندوستان اور جنوبی افریقہ سیریز میں شرکت کرنے والے  تھے لیکن کورونا کی وجہ سے یہ سیریز منسوخ ہو گئی۔اب یہ کھلاڑی گھر میں بیٹھ کر کپڑے دھو رہا ہے۔
 انسٹاگرام پر ڈالے گئے اس ویڈیو میں صاف دکھ نظر آرہا  ہے کہ شکھر دھون کپڑے دھو رہے ہیں تو وہیں ان کی بیوی میک اپ کر رہی ہے۔ دھون کے اس ویڈیو میں ایک گانا بھی بج رہا ہے جس کے بول ہیں، `جب سے ہوئی ہے شادی آنسو بہا رہا ہوں آفت گلے پڑی ہے اس کو نبھا رہا ہوں۔دھون فی الحال خود تنہائی میں اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ ہیں۔ ویڈیو میں۳۴؍ سالہ دھون کو باتھ ٹب میں بیٹھے ، کپڑے دھوتے ، آئینے کے سامنے میک اپ میں مصروف اپنی اہلیہ کے سامنے ہاتھ جوڑتے اور ٹوائیلٹ صاف کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK