اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے نام ایک اور بڑا ریکارڈ درج ہوگیا۔ رونالڈو۴؍ کلبوں کے لیے۱۰۰؍ گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: August 24, 2025, 3:53 PM IST | Riyadh
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے نام ایک اور بڑا ریکارڈ درج ہوگیا۔ رونالڈو۴؍ کلبوں کے لیے۱۰۰؍ گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔
فٹبال کی دنیا کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے۔ اس پرتگالی سپر اسٹار نے ایک ایسا ریکارڈ بنا ڈالا جو آج تک کسی اور کھلاڑی کے نام نہیں تھا۔ رونالڈو فٹبال کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ۴؍ مختلف کلبوں اور اپنے ملک کے لیے ۱۰۰؍ یا اس سے زیادہ گول کئے ہیں۔
It’s been one disappointment after another.
— Al Nassr Zone (@TheNassrZone) August 24, 2025
pic.twitter.com/2RXKdYe4gG
رونالڈو نے سعودی سپر کپ کے فائنل میں النصر کے لیے۱۰۰؍ گول کرنے کا عظیم کارنامہ انجام دیا تاہم اس ٹائٹل میچ میں رونالڈو کی ٹیم کوالاھلی کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ۳۔۵؍ سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ مقررہ وقت تک میچ۲۔۲؍ گول سے برابر رہا۔ اس کے بعد میچ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں چلا گیا جہاں الاھلی نے سعودی سپر کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
رونالڈو نے اپنے کریئر کا آغاز اسپورٹنگ لزبن سے کیا جہاں انہوں نے کم عمری میں ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اس کے بعد ان کا سفر مانچسٹر یونائٹیڈ، ریئل میڈرڈ اور یووینٹس جیسے بڑے کلبوں سے گزرا۔ اس وقت وہ سعودی عرب کے النصر کلب کے لیے کھیل رہے ہیں۔ ہر کلب میں ان کی کارکردگی گول مشین کی طرح تھی اور اب وہ ۴؍ کلبوں میں۱۰۰؍ گول کرنے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
النصر سے پہلے رونالڈو نے ریئل میڈرڈ کے لیے ۴۵۰؍ گول، مانچسٹر یونائٹیڈ کے لیے۱۴۵؍ اور یووینٹس کے لیے۱۰۱؍ گول کیے تھے۔ وہ اپنے ملک پرتگال کے لیے۱۳۸؍ گول بھی کر چکے ہیں۔ وہ وہ فٹبالر ہیں جنہوں نے کسی ملک کے لیے بین الاقوامی فٹبال میں سب سے زیادہ گول کیے ہیں۔ غور طلب ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا کریئر۲۰؍ سال سے زائد کا ہے اور اس دوران انہوں نے اپنی فٹنیس، لگن اور محنت سے خود کو دنیا کا سب سے قابل اعتماد اسٹرائیکر ثابت کیا ہے۔