فٹبال کے عالمی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر کے لیے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ النصر فٹبال کلب نے نیوم ایس سی کو۱۔۳؍گول سے شکست دے کر سعودی پرو لیگ میں مسلسل آٹھویں کامیابی حاصل کی۔
EPAPER
Updated: November 09, 2025, 3:45 PM IST | Riyadh
فٹبال کے عالمی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر کے لیے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ النصر فٹبال کلب نے نیوم ایس سی کو۱۔۳؍گول سے شکست دے کر سعودی پرو لیگ میں مسلسل آٹھویں کامیابی حاصل کی۔
فٹبال کے عالمی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر کے لیے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ النصر فٹبال کلب نے نیوم ایس سی کو۱۔۳؍گول سے شکست دے کر سعودی پرو لیگ میں مسلسل آٹھویں کامیابی حاصل کی، جس کے بعد ٹیم ۲۴؍ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
⌛️ || Full time,@AlNassrFC 3:1 #Neom pic.twitter.com/sKVk6uLkcj
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) November 8, 2025
میچ کے دوران پرتگالی لیجنڈ رونالڈو نے اپنے کریئر کا ۸۵۳؍ واں گول اسکور کیا، یہ گول ۶۵؍ ویں منٹ میں اس وقت ہوا جب جواو فیلکس کو رونالڈو کی کک بچانے کے بعد فاؤل کیا گیا اور النصر کو پنالٹی ملی، جسے رونالڈو نے کامیابی سے گول میں تبدیل کیا۔ میچ کے بعد رونالڈو نے انسٹاگرام پر اپنی چند جوشیلی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ ہم اپنے خواب پر کام کر رہے ہیں۔ یہ گول رونالڈو کی سعودی پرو لیگ میں ۱۰۰؍ویں براہِ راست شراکت (ڈائریکٹ کنٹریبیوشن) بھی ثابت ہوا، جس میں ان کے۸۳؍ گولز اور۱۷؍ اسسٹس شامل ہیں، حیرت انگیز طور پر یہ کارنامہ انہوں نے صرف ۸۵؍ میچ میں انجام دیا، جس سے وہ لیگ کے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے یہ سنگِ میل عبور کیا۔
۴۰؍ برس کی عمر کے قریب پہنچنے کے باوجود رونالڈو کی فٹبال سے وابستگی اور کارکردگی میں کسی قسم کی کمی نظر نہیں آتی۔ وہ اب تاریخ کے واحد فٹبالر بننے کے قریب ہیں جو ۱۰۰۰؍ کریئر گولز کا ریکارڈ قائم کریں گے۔
Influence everywhere. Impact all game. Leo Messi 🏆💗 #IconOfTheMatch @RoyalCaribbean pic.twitter.com/d6Maw9eX4q
— Inter Miami CF (@InterMiamiCF) November 9, 2025
میسی نے انٹر میامی کو کانفرنس سیمی فائنل میں پہنچایا
لیونل میسی اور ٹیڈیو آلینڈے کے۲۔۲؍ گول کی بدولت انٹر میامی نے ہفتہ کو اپنی پلے آف سیریز کے فیصلہ کن میچ میں نیش ول کو ۰۔۴؍گول سے شکست دے کر ایم ایل ایس ایسٹرن کانفرنس سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
ارجنٹائنا کے میسی نے۱۰؍ویں منٹ میں میزبان ٹیم کو برتری دلائی جب انہوں نے ۲۰؍ گز سے ڈریبل کیا اور پھر پنالٹی ایریا کے کنارے سے گول کیا۔ بعد ازاں میسی نے میٹیو سلویٹی کے شاٹ کے بعد ۱۸؍ گز سے سائیڈ فٹڈ شاٹ لگا کر برتری کو دُگنا کر دیا۔ میزبانوں نے ایلینڈے کے گول سے اس فرق کو ۰۔۳؍گول کر دیا۔ ایلینڈے نے ۷۶؍ ویں منٹ میں میسی کے پاس پرایک اور گول کرکے اس جیت کو ۰۔۴؍گول کر دیا۔ اس نتیجے کے ساتھ، انٹر میامی نے سیریز ۱۔۲؍گول سے جیت لی اور ایسٹرن کانفرنس فائنل ۴؍ میں ایف سی سنسناٹی کے خلاف ایک میچ کھیلنے پر مجبو رہو گیا ہے۔