Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرسٹیانو رونالڈو انجری کا شکار،۴؍ ہفتوں کے لیے میدان سے باہر

Updated: March 05, 2026, 3:59 PM IST | Riyadh

النصر ایف سی کے کپتان اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیمسٹرنگ انجری کے باعث اگلے چند میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ حالیہ میڈیکل ٹیسٹ کے مطابق ۴۱؍سالہ فارورڈ کو مکمل فٹنیس بحال کرنے میں دو سے چار ہفتے لگ سکتے ہیں۔

Cristiano Ronaldo.Photo:INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر:آئی این این

النصر ایف سی کے کپتان اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیمسٹرنگ انجری کے باعث اگلے چند میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ حالیہ میڈیکل ٹیسٹ کے مطابق ۴۱؍سالہ فارورڈ کو مکمل فٹنیس بحال کرنے میں دو سے چار ہفتے لگ سکتے ہیں۔ رونالڈو الفیحا کے خلاف سعودی پرو لیگ ( ایس پی ایل) کے میچ کے دوران ۸۱؍ ویں منٹ میں تکلیف محسوس ہونے پر میدان سے باہر چلے گئے تھے، جہاں بعد میں انہیں آئس پیک لگائے دیکھا گیا۔
سعودی پرو لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت النصر کی ٹیم صرف دو پوائنٹس کی برتری کے ساتھ ٹاپ پر ہے، ایسے میں رونالڈو کی غیر موجودگی ٹیم کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔ کلب نے تصدیق کی ہے کہ رونالڈو غالباً نیوم ایس سی اور الخلیج ( کے خلاف اہم مقابلوں میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔  ابتدائی طور پر اسے معمولی مسئلہ سمجھا جا رہا تھا لیکن اب پٹھوں کی انجری  کی تصدیق ہو چکی ہے۔
پانچ بار کے بیلن ڈی اور فاتح نے جلد از جلد واپسی کے لیے بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔رونالڈو اس سیزن میں النصر کے ساتھ اپنی پہلی بڑی ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم ہیں، اسی لیے وہ جلد فٹ ہو کر میدان میں اترنے کے خواہش مند ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:دپیکا پڈوکون ’’وہائٹ لوٹس‘‘ سیزن ۴؍ سے علاحدہ

انگلش پریمیئر لیگ: آرسنل کی فیصلہ کن فتح، پوائنٹس ٹیبل پر حکمرانی برقرار
انگلش پریمیئر لیگ  میں آرسنل نے اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے برائٹن کے خلاف اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی گنرز نے ٹائٹل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ٹائیگر شروف کی نئی شروعات، رام مادھوانی کے ساتھ نئی فلم ’’وجرا‘‘ کا اعلان

امریکن ایکسپریس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں آرسنل اور برائٹن کی ٹیمیں ایک دوسرے کے سامنے تھیں۔ میچ کے ۹؍ویں منٹ میں آرسنل کے اسٹار کھلاڑی بکائیو ساکا نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو۰۔۱؍ کی برتری دلائی۔ آرسنل نے اس برتری کو میچ کے اختتام تک برقرار رکھا اور برائٹن کی واپسی کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا دوسری جانب اتحاداسٹیڈیم میں مانچسٹر سٹی اور ناٹنگھم فاریسٹ کا مقابلہ۲۔۲؍ گول سے برابر رہا، جس کی وجہ سے سٹی کو پوائنٹس کا نقصان اٹھانا پڑا اور آرسنل کی برتری اب ۷؍ پوائنٹس تک پہنچ گئی ہے۔آرسنل کی ٹیم اس فتح کے بعد سب سے زیادہ ۶۷؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔مانچسٹر سٹی کی ٹیم ۶۰؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK