• Fri, 27 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دپیکا پڈوکون ’’وہائٹ لوٹس‘‘ سیزن ۴؍ سے علاحدہ

Updated: February 27, 2026, 4:21 PM IST | Mumbai

معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے مبینہ طور پر’’دی وہائٹ لوٹس‘‘ کے سیزن ۴؍ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ خبر اُن مداحوں کے لیے حیران کن ہے جو اس معروف سیریز کے ساتھ ان کی ممکنہ بین الاقوامی شمولیت کے منتظر تھے۔

Deepika Padukone.Photo:INN
دپیکا پڈوکون۔ تصویر:آئی این این

دپیکا پڈوکون کو انڈسٹری میں تقریباً دو دہائیاں ہونے والی ہیں۔ اداکارہ نے سنیما کو ایک سے بڑھ کر ایک فلمیں دی ہیں۔ آج وہ بالی ووڈ کی اے  لسٹ اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے سے دپیکا فلمیں ٹھکرانے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ پہلے وہ سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’’اسپرٹ‘‘ سے الگ ہوئیں اور ناگ اشون کی فلم  ’’کالکی ۲‘‘ سے بھی کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ اب خبر ہے کہ دپیکا ایک اور بڑے پروجیکٹ سے بھی باہر ہو گئی ہیں۔
دپیکا  امریکن سیریز کا حصہ بننے والی تھیں 
درحقیقت، دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ کی سپرہٹ ویب سیریز ’’دی وہائٹ لوٹس‘‘ کے نئے سیزن میں اہم کردار ادا کرنے والی تھیں۔ کہا جا رہا تھا کہ وہ ’’دی وہائٹ لوٹس سیزن ۴‘‘ کا حصہ بن سکتی ہیں۔ سیریز کے میکرز نے انہیں ایک اہم رول کے لیے اپروچ کیا تھا۔
کیوں’’ دی وہائٹ لوٹس سیزن‘‘ سے باہر ہوئیں دپیکا؟
ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون اس سیریز سے باہر ہو گئی ہیں۔  ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ آڈیشن پالیسی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ  اس سیریز  کے لیے آڈیشن لازمی ہے اور معاہدہ کرنے سے پہلے میکرز تمام اداکاروں کا آڈیشن لے رہے تھے۔ تاہم دپیکا آڈیشن دینے پر رضامند نہیں تھیں، جس کی وجہ سے یہ سیریز ان کے ہاتھ سے نکل گئی۔

یہ بھی پڑھئے:پاکستان افغانستان سرحدی تنازع: ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: شہبارشریف

دپیکاتیسرا سیزن بھی ٹھکرا چکی تھیں  
اگر دپیکا ’’دی وہائٹ لوٹس‘‘ میں کام کرتیں تو ان کی ۹؍سال بعد ہالی ووڈ میں واپسی ہوتی۔ اس سے قبل وہ تیسرے سیزن کو بھی ٹھکرا چکی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق پچھلی بار انہوں نے حمل کے باعث یہ سیریز قبول نہیں کی تھی۔ تاہم اس معاملے میں اب تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھئے:فیفاورلڈکپ: میزبان شہروں کو فنڈنگ منجمد ہونے کے باعث منصوبہ بندی میں مشکلات


ان فلموں سے بھی ہوئیں باہر 
 ’’دی وہائٹ لوٹس‘‘ سے پہلے دپیکا پڈوکون سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’’اسپرٹ‘‘ اور ناگ اشون کی فلم  ’’کالکی ‘‘ سے بھی الگ ہو چکی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ شوٹنگ کے شیڈول اور معاوضے میں اضافے سے متعلق معاملات کی وجہ سے انہیں ان فلموں سے باہر کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK