Inquilab Logo

کرسٹیانورونالڈو نے چیلسی کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا

Updated: April 30, 2022, 12:30 PM IST | Agency | Manchester

ای پی ایل میں مانچسٹر یونائٹیڈ اور چیلسی کے درمیان مقابلہ ۱۔۱؍گول سےڈرا۔ رونالڈو نے دوسرے ہا ف میں برابری کا گول کیا

Cristiano Ronaldo riding a bicycle against Chelsea.Picture:INN
کرسٹیانو رونالڈو چیلسی کے خلاف بائیسیکل کک لگاتے ہوئے ۔ تصویر: آئی این این

 انگلش پریمیرلیگ (ای پی ایل) میں ہونے والے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے جمعرات کی دیر رات چیلسی فٹبال کلب کی فتح کی  اُمیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ای پی ایل کا یہ میچ ایک ایک گول سے ڈرا ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔ اس میچ میں برابری کا گول مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کیا۔  خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ ۳؍ میچوں میں ۵؍واں گول کیا ہے۔ اس ڈرا کی وجہ سے  مانچسٹر یونائٹیڈ کو ہی نقصان ہوا ہے اور اس  سیزن میں اس کے ٹاپ ۴؍ میں جگہ بنانے کی امیدوں کو جھٹکا لگاہے۔ اب وہ چھٹے نمبرپر ہے اور اس کا اگلے سیزن میں چمپئن لیگ میںبراہ راست کوالیفائی ہونے کی امیدکو جھٹکا لگاہے۔مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب کی جانب سے صرف رونالڈو ہی اچھا کھیل رہے ہیں۔  مانچسٹر یونائٹیڈ اور چیلسی کے درمیان ہونے والے میچ کے پہلے ہاف میں کوئی گول نہیں ہوسکا۔  دونوں ٹیموں کے گول کیپرس نے مضبوط دفاع کا مظاہرہ کیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں چیلسی نے زبردست کوشش کی اور اسے ۶۰؍ویں منٹ میں کامیابی ملی۔مارکوس الونسو نے کائی ہیورٹز کی مدد سے ٹیم کاپہلا گول کیا۔ اس گول کے ۲؍منٹ بعد ہی رونالڈو نے نیمانجا ماتچ کی مدد سے ٹیم کیلئے برابری کا گول کیا اور اسکور ۱۔۱؍گول کردیا۔ یہی اسکور میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔  یہ میچ ڈراہونے کے بعد دونوں ٹیموں کو ۲۔۲؍پوائنٹس کا نقصان ہواہے۔ اس وقت چیلسی فٹبال کلب کی ٹیم ٹیبل پر تیسرے نمبرپر ہے۔ اس کے ۳۳؍میچوں میں ۶۶؍پوائنٹس ہیں اوراس نے ٹاپ ۴؍ میں جگہ تقریباً یقینی کرلی ہے۔ مانچسٹر یونائٹیڈ کے ۳۵؍ میچوں میں ۵۵؍ پوائنٹس ہیں اوروہ چھٹے نمبرپر ہے اور وہ یوئیفا یوروپا لیگ کے اگلے سیزن کیلئے براہ راست کوالیفائی ہوسکتاہے۔ مانچسٹر سٹی فٹبال کلب ٹاپ پوزیشن پر ہے اور لیورپول نمبر۲؍ پرہے۔ کرسٹیانو رونالڈو نے ای پی ایل میں ۱۷؍ گول کرلئے ہیں اور وہ سن ہینگ من کے ساتھ مشترکہ طور پر۲؍نمبر پر ہیں۔ محمد صلاح اس وقت ای پی ایل کے ٹاپ اسکورر ہیں۔یونائٹیڈ کے عبوری منیجر نے راف رینگنک نے کہاکہ ۳۷؍ برس کی عمر میں بھی کرسٹیانو رونالڈو اچھا کھیل رہے ہیں۔ ان کی مجموعی کارکردگی بھی اچھی ہے۔ اگر وہ اسی کارکردگی کو دُہراتے رہے تو اس سے مانچسٹر یونائٹیڈ کی ٹیم کو بہت فائدہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK