Inquilab Logo Happiest Places to Work

ای پی ایل: ڈی بروئن نے مانچسٹر سٹی کو تیسری پوزیشن پر پہنچا دیا

Updated: May 04, 2025, 11:29 AM IST | Manchester

مانچسٹر سٹی فٹبال کلب نے جدوجہد کے بعد وولور ہیمپٹن فٹبال کلب کو ۰۔ ۱؍ گول سے مات دی۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

ڈی بروئن مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کو تیسرے نمبر پر لے گئے۔ کیون ڈی بروئن کے گول نے مانچسٹر سٹی کو جمعہ کی دیر رات وولور ہیمپٹن وانڈررس کے خلاف۰۔ ۱؍گول سے اہم کامیابی سے ہمکنار کر دیا۔ یہ جیت انہیں انگلش پریمیرلیگ (ای پی ایل) فٹبال میں تیسرے نمبر پر لے گئی۔ بلجیم سے تعلق رکھنے والے ڈی بروئن سیزن کے اختتام پر مانچسٹر سٹی چھوڑ دیں گے لیکن انہوں نے۳۵؍ویں منٹ میں اس ٹیم کے خلاف گول کر کے ثابت کر دیا جس نے اپنے آخری ۶؍ لیگ میچ جیتے تھے۔ اس جیت کے ساتھ ہی مانچسٹر سٹی ٹیم ۳۵؍ میچوں میں ۶۴؍ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے اور چمپئن لیگ میں جگہ کی دعویدار بن گئی ہے۔ مانچسٹر سٹی اب دوسرے نمبر پر موجود آرسنل سے ۳؍ پوائنٹ پیچھے ہے جس کے۳۴؍ میچوں میں ۶۷؍ پوائنٹس ہیں۔ لیورپول پہلے ہی ٹائٹل اپنے نام کر چکا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK