Inquilab Logo

کرسٹیانورونالڈو کے۲؍ گول کی بدولت یووینٹس کی لازیو پرشاندار فتح

Updated: July 22, 2020, 10:00 AM IST | Agency | Rome

یووینٹس نے لازیو کو ایک۔۲؍ سے شکست دی۔ سیری اے فٹبال لیگ میں یووینٹس خطاب کے قریب تر۔ رونالڈو مشترکہ ٹاپ اسکورر

Ronaldo - Pic : PTI
رونالڈو ۔ تصویر : پی ٹی آئی

میچ کے   دوسرے ہاف کے ۳؍ منٹ میں کرسٹیانو رونالڈو کے ۲؍گول کی بدولت  یووینٹس نے  لازیوکو ایک۔۲؍سے شکست دے کر سیری  اے خطاب کی جانب ایک اورقدم آگے بڑھالیا ہے۔ رونالڈو نے یہ بھی یقینی بنایا کہ ٹیم کو موجودہ سیزن میں تیسری بار لازیو کیخلاف شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔
 اب ۴؍ راؤنڈ کھیلنے باقی ہیں اور یووینٹس  نے دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی انٹر میلان پر۸؍پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ اٹلانٹا سے ۹؍ اور لازیوسے۱۱؍پوائنٹس آگے ہے۔ رونالڈو نے وی اے آر کی طرف سے ہینڈ بال پر ملی پنالٹی کو گول میں تبدیل کیا ۔کائرو اموبائل نے ۸۳؍ ویں منٹ میں پنالٹی پر لازیو کی جانب سے واحد گول کیا۔
  لیگ میں گول اسکور کرنے والوں میں رونالڈو اور اموبائل۳۰؍گول کیساتھ سرفہرست ہیں۔اس کے ساتھ ہی رونالڈو پریمیر لیگ ، ہسپانوی لا لیگا اور سیری اے میں کم سے کم۵۰؍ گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے اٹلی میں۵۱ ، پریمیر لیگ میں ۸۴؍اور لا لیگا میں۳۱۱؍گول اسکورکئے  ہیں۔ ٹاپ اسکورر کا مقابلہ سخت ہوگیا ہے کرسٹیانو رونالڈو نے ۲؍ گول کئے اور کائرواموبائل بھی اسکور بورڈ پر اپنے اندراج میں کامیاب رہے۔ دونوں اسٹرائیکر ۳۰؍گول کے ساتھ اطالوی فٹبال لیگ کے مشترکہ ٹاپ اسکورر ہیں ۔
 رونالڈو نے پیرکی دیر رات  لازیو کے خلاف میچ میں۲؍ گول اسکور کئے اور۱۹۹۵ء کے بعد سے سیری اے میں تیز ترین۵۰؍گول کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ رونالڈو ۱۹۵۲ء کے بعد یووینٹس کے لئے سیری  اے کے سیزن میں۳۰؍  گول اسکور کرنے کے بعد پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔
 یووینٹس فٹبال کلب کو میچ کے۵۱؍ ویں منٹ میں پہلی  پنالٹی ملی۔ رونالڈو نے موقع نہیں جانے دیا اور گول اسکور کیا۔۳؍ منٹ بعد انہوں نے ٹیم کیلئے  دوسرا گول کیا۔اس کے ساتھ انہوں  نے ۹۵۔۱۹۹۴ء کے سیزن میں گیوسپے سگوری کے پنالٹی پر سب سے زیادہ ۱۲؍گول کرنے کے ریکارڈ کی برابری کرلی۔ کائرو اموبائل نے۸۳؍  ویں منٹ میں لازیو کے لئے واحد گول کیا۔
 رونالڈو ریئل کیساتھ طویل عرصہ گزارنے کے بعد۱۹۔۲۰۱۸ء کے سیزن سے پہلے یووینٹس   میں شامل ہوگئے تھے۔ انہوں نے ریئل کے ساتھ چمپئن لیگ کے ۴؍ اعزاز جیتے۔ اس سے قبل وہ  یونائٹیڈ کے ساتھ۶؍ سال رہے۔ اس ٹیم کیلئے کھیلتے ہوئے انہوں نے پہلی بار ۲۰۰۸ء میں بیلن ڈی اور جیتا تھا۔ یونائٹیڈ کیلئے رونالڈو نے۱۱۸؍ جبکہ  ریئل میڈرڈکیلئے۴۵۰؍گول اسکورکئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK