Inquilab Logo

رونالڈو کا ۲۰۲۴ء میں بھی۵۰؍ سے زائد گول کا ہدف

Updated: January 02, 2024, 11:24 AM IST | Agency | Jeddah

۲۰۲۳ء میںرونالڈو نے ۵۴؍ گول کئے ،اس سے قبل ۲۰۱۶ءمیںانہوں نے ۵۵؍ گول کئے تھے۔

Cristiano Ronaldo. Photo: INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر : آئی این این

دنیا کے بہترین فٹبالرز میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو نے۲۰۲۳ء میں ۵۴؍ گول کیے تھے۔ سال کے اختتام تک رونالڈو سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سب سے اوپررہے ۔ انہوں نے ۲۰۲۴ء میں ۵۰؍سےزیادہ گول کرنے کا ہدف طے کیا ہے۔ رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں النصر کیلئے کھیلتے ہوئے التعاون کے خلاف گول کر کے اپنا ۵۴؍ واں واں گول مکمل کیا۔النصر نے یہ میچ۱-۴؍سے جیت لیا۔ النصر کی یہ مسلسل چوتھی جیت ہے۔ ٹیم کے ۱۹؍ میچوں میں ۱۵؍ جیت کے ساتھ۴۶؍پوائنٹس ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر ہے ۔کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں النصر کیلئے مارسیلو بروزووچ نے۲۶؍ویں ، ایمریک لاپورٹے نے۳۵؍ ویں ، اوٹاویو نے۵۰؍ ویں اور رونالڈو نے ۹۰+۲؍منٹ میں گول کیا۔ اس کے ساتھ ہی التعاون کی جانب سے واحد گول المہدیوئی نے۱۳؍ ویں منٹ میں کیا۔ رونالڈو۲۰۱۷ء کے بعد پہلی بار ایک کیلنڈر سال میں ۵۰؍ سے زیادہ گول کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
 ۳۸؍ سالہ رونالڈو دسمبر۲۰۲۲ءمیں سعودی عرب کے النصر میں شامل ہوئے تھے ۔ وہ۲۰۱۶ء کے بعد دوسرے سب سے زیادہ گول کرنے میں کامیاب رہے۔ مذکورہ سال میں انہوں نے۵۵؍ گول کئے۔ اس سال انہوں نے پانچویں بار بیلن ڈی اورخطاب جیتا تھا۔ یہ ان کے کیریئر میں پانچواں موقع ہے کہ وہ ایک کیلنڈر ایئر میں دنیا کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل وہ ۲۰۱۱ء ۲۰۱۳ء،۲۰۱۴ء اور۲۰۱۵ءمیں بھی سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK