Inquilab Logo

غزہ جنگ: پولیس نے ۳۰؍ یونیورسٹیوں اور کالج کے ایک ہزار ۶۰۰؍ سے زائد طلبہ کو حراست میں لیا

Updated: May 02, 2024, 2:32 PM IST

خبر رساں ایجنسی اشوشی ایٹ پریس نے بتایا ہے کہ ۱۸؍اپریل سے اب تک پولیس نے امریکی یونیورسٹیوں میں ۳۸؍ مرتبہ حراستی کارروائیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں اب تک ۳۰؍ یونیوسٹیوں اور کالج کے ایک ہزار ۶۰۰؍ سے زائد طلبہ کی حراستیں عمل میں آچکی ہیں۔

Students During Protest. X
طلبہ احتجاج کے دوران۔ تصویر: ایکس

خبر رساں ایجنسی اشوشی ایٹ پریس نے بتایا کہ ۱۸؍ اپریل سے اب تک پولیس نے ۳۸؍ مرتبہ امریکی یونیورسٹیوں میں حراستی کارروائیاں کی ہیں جس کے نتیجےمیں اب تک ۳۰؍ یونیورسٹیوں کے ایک ہزار ۶۰۰؍ سے زائد طلبہ کی حراست عمل میں آچکی ہے۔ 

نیو یارک یونیورسٹی میں طلبہ احتجاج کے دوران۔ تصویر: ایکس
پولیس افسران نے کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کو منگل کی شام دیر گئے حراست میں لینا شروع کیاتھا جب یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کے احتجاج کو ختم کرنے کیلئے پولیس کو بلایا تھا۔ پولیس نے پیر کی رات سے یونیورسٹی کی عمارت پر قبضہ کیا تھا اور غزہ میں ۶؍سالہ ہند رجب کے قتل کے بعد اسے ’’ہند ہال‘‘ نام دیا تھا۔ 

یکم مئی کو اسرائیلی حامی گروپ نے کیلیفورنیا یونیورسٹی ، لا س اینجلس میں مظاہرین طلبہ پر حملہ کیا تھا جنہوں نے یونیورسٹی میں خیمے لگائے تھے۔ خیال رہے کہ مظاہرین طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی اور یونیورسٹی سے ایسی کمپنیوں سے علاحدگی کا مطالبہ کیا ہے جو اسرائیل کے ساتھ بزنس کر رہے ہیں۔

اس حملے کے نتیجے میں ۱۵؍ طلبہ زخمی ہوئے تھے اورحکام کی جانب سے اس کے خلاف سست ردعمل پر سیاسی لیڈران، مسلم طلبہ اور وکالتی گروپ نے تنقیدیں بھی کی تھیں۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی میں تناؤ میں اضافہ ہونے کی وجہ سےپولیس فورس میں تعینات ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نےاپنے بیان میں خیمہ لگائے ہوئے طلبہ کے خلاف پرتشدد حملوں کی مذمت کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان: اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کی کوشش، چار ماہ میں ۱۳۴؍ معاملات

تاہم، مشرقی ایریزونا یونیورسٹی میں پولیس نے ۲۴؍ مظاہرین طلبہ کو حراست میں لیا ہے جن میں سے ۲۲؍ این اے یو کے طلبہ ہیں۔ یونیورسٹی نے ’’اسٹوڈنٹ فار جسٹس‘‘ ادارے کو بھی عبوری طور پر یونیورسٹی کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے کیلئے معطل کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK