پرتگال کےاسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے مستقبل کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق۴۱؍ سالہ رونالڈو اب بھی پرتگال کی قومی ٹیم کیلئے کھیلنے کے خواہش مند ہیں، تاہم ان کی واپسی مشروط بتائی جارہی ہے۔
EPAPER
Updated: October 07, 2026, 1:00 PM IST | Agency | Lisbon
پرتگال کےاسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے مستقبل کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق۴۱؍ سالہ رونالڈو اب بھی پرتگال کی قومی ٹیم کیلئے کھیلنے کے خواہش مند ہیں، تاہم ان کی واپسی مشروط بتائی جارہی ہے۔
پرتگال کےا سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے مستقبل کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق۴۱؍ سالہ رونالڈو اب بھی پرتگال کی قومی ٹیم کیلئے کھیلنے کے خواہش مند ہیں، تاہم ان کی واپسی مشروط بتائی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اس وقت تک پرتگال کی ٹیم میں واپس نہیں آنا چاہتے جب تک ہیڈ کوچ جارج جیسس ٹیم سے وابستہ ہیں، یعنی جارج جیسس کے عہدے سے الگ ہونے پر رونالڈو کی دوبارہ پرتگال کی شرٹ میں نظر آنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:زخمی ہونے کے باعث سِنر۲۰۲۶ء کے باقی سیزن میں نہیں کھیلیں گے
کرسٹیانو رونالڈو حال ہی میں پرتگال کے قومی ٹیم کے کیمپ سے باہر ہوگئے تھے، اس کے بعد یہ سوال اٹھنے لگا تھا کہ کیا وہ دوبارہ پرتگال کی شرٹ میں نظر آئیں گے یا نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رونالڈو اور کوچ جارج جیسس کے درمیان اختلافات کے بعد صورتحال خراب ہوئی، جس کے نتیجے میں رونالڈو نے ٹیم کا کیمپ چھوڑ دیا۔ دوسری جانب جارج جیسس نے رونالڈو کی قومی ٹیم میں واپسی کا دروازہ بند نہیں کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے رونالڈو کی واپسی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ فیصلہ رونالڈو خود کریں گے۔