• Tue, 06 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

زخمی ہونے کے باعث سِنر۲۰۲۶ء کے باقی سیزن میں نہیں کھیلیں گے

Updated: October 06, 2026, 10:06 PM IST | Rome

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی یانک سِنر نے گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے ۲۰۲۶ءکا باقی سیزن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سِنر نے منگل کو تصدیق کی کہ وہ طبی ٹیم کے مشورے پر علاج کرا رہے ہیں۔

Jannik Sinner.Photo:X
یانک سنر۔ تصویر:ایکس

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی یانک سِنر نے گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے ۲۰۲۶ءکا باقی سیزن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سِنر نے منگل کو تصدیق کی کہ وہ طبی ٹیم کے مشورے پر علاج کرا رہے ہیں۔ سِنر نے جولائی میں ومبلڈن جیت کر اپنے کریئر کا پانچواں گرینڈ سلیم خطاب حاصل کیا تھا، جس کے بعد سے انہوں نے کوئی میچ نہیں کھیلا اور شمالی امریکہ کے ہارڈ کورٹ کے ساتھ ایشیائی مرحلے کے ٹورنامنٹس سے بھی دستبردار ہوگئے تھے۔
۲۵؍ سالہ سِنر نے کہا کہ انہوں نے ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر گھٹنے کے علاج کو بہترین راستہ قرار دیا ہے تاکہ اپنے طویل مدتی کریئر کو محفوظ رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل صحت یابی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور جلد ہی کورٹ پر واپسی کی امید رکھتے ہیں۔


سِنر نِٹو اے ٹی پی فائنلز  کے موجودہ چیمپئن ہیں اور  ۲۰۲۴ءاور ۲۰۲۵ء میں تیورین میں کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ میں ایک بھی سیٹ نہیں ہارے۔ رواں سیزن میں انہوں نے انڈین ویلز، میامی، مونٹی کارلو، میڈرڈ اور روم میں مسلسل پانچ اے ٹی پی ماسٹرز  ۱۰۰۰؍ خطاب جیت کر کریئر گولڈن ماسٹرز  مکمل کیا اور مسلسل ۳۰؍ میچ جیتنے کا اپنا بہترین ریکارڈ قائم کیا۔ ومبلڈن کے فائنل میں سِنر نے الیگزینڈر زیوریو کو شکست دے کر گراس کورٹ پر اپنا پہلا بڑا خطاب جیتا تھا۔ وہ لائیو ریس ٹو تیورین  میں زیوریو سے ۸۰۰؍ پوائنٹس پیچھے دوسرے مقام پر ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:’’دِرِیشیم ۳‘‘: فلم نے اجے دیوگن کے کریئر کا نیاریکارڈ قائم کردیا

ٹوکیو میں الکاراز کا جلوہ 
اسپین کے کارلوس الکاراز نے چوٹ کے باعث سیزن میں رکاوٹ کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے منگل کو کینوشیتا گروپ جاپان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا خطاب جیت لیا۔ عالمی نمبر تین الکاراز نے فائنل میں جیری لیہیکا کو ۶۔۷، ۴۔۶؍ سے شکست دے کر ٹوکیو اے ٹی پی ۵۰۰؍ خطاب کا کامیابی سے دفاع کیا۔ ۹۶؍ منٹ تک چلے فائنل میں لیہیکا نے الکاراز کو سخت مقابلہ دیا، لیکن اسپین کے کھلاڑی نے اہم لمحات میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ الکاراز نے فروری میں دوحہ کے بعد اپنا پہلا ٹور سطح کا خطاب حاصل کیا۔ کلائی کی چوٹ کے باعث وہ اپریل میں بارسلونا اور اگست کے آخر میں یو ایس اوپن کے درمیان کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:دلیپ ٹرافی میں شاندار کارکردگی، ایشان کشن کے ٹیسٹ ٹیم میں انتخاب پر بحث

الکاراز نے کہا کہ چوٹ کے بعد واپسی اور دوسرے ہی ٹورنامنٹ میں خطاب جیتنا ان کے لیے بہت خاص ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بہترین سطح پر نہیں کھیل سکے، لیکن اہم پوائنٹس پر بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے درست حل تلاش کیے، جو آخرکار فیصلہ کن ثابت ہوا۔ پہلے سیٹ میں اپنی سروس گنوانے کے بعد الکاراز نے شاندار واپسی کی اور ٹائی بریکر میں ۲۔۴؍سے پیچھے ہونے کے باوجود مسلسل پانچ پوائنٹس جیت کر سیٹ اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ کے ساتویں گیم میں انہوں نے فورہینڈ کی مدد سے واحد بریک حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔ اس کامیابی کے ساتھ اے ٹی پی ۵۰۰؍ سطح پر الکاراز کا ریکارڈ ۰۔۲۱؍ ہوگیا ہے۔ وہ ٹوکیو خطاب کا کامیابی سے دفاع کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے اسٹیفن ایڈبرگ نے ۱۹۸۹ء سے ۱۹۹۱ءتک مسلسل تین بار اور پیٹ سمپراس نے ۱۹۹۳ء اور ۱۹۹۴ء میں یہ خطاب جیتا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK