ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کا تصور ایم ایس دھونی کے بغیر نہیں کیا جا سکتا، لیکن دھونی شاید اپنا آخری سیزن کھیلنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 13, 2026, 3:33 PM IST | New Delhi
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کا تصور ایم ایس دھونی کے بغیر نہیں کیا جا سکتا، لیکن دھونی شاید اپنا آخری سیزن کھیلنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کا تصور ایم ایس دھونی کے بغیر نہیں کیا جا سکتا، لیکن دھونی شاید اپنا آخری سیزن کھیلنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
جیو ہاٹ اسٹار پر پٹھان نے کہاکہ ’’ دھونی کے بغیر سی ایس کے اور آئی پی ایل کا تصور کرنا مشکل ہوگا۔ اب ٹیم میں ان کا کردار سب کو ایک ساتھ جوڑ کر رکھنا ہوگا۔ دھونی اب سنجو سیمسن اور رتوراج گائیکواڑ کو فرنچائزی کے مستقبل کے لیڈر کے طور پر تیار کرنے میں مدد کریں گے۔‘‘
پٹھان نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ دھونی کتنے میچ کھیلیں گے، لیکن ڈریسنگ روم میں ان کی موجودگی بہت مددگار ثابت ہوگی۔ سنجو کو بھی فائدہ ہوگا کیونکہ وہ بھی لیڈرشپ گروپ کا حصہ ہوں گے۔ رتوراج گائیکواڑ لیڈر ہیں لیکن ایک گروپ کے طور پر دو یا تین کھلاڑیوں کو مستقبل کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئےَ:میسی کی موجودگی میں ٹرمپ نے رونالڈو کی تعریف کی
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ دھونی کچھ مختلف کریں گے۔ ان کی فٹنیس، بیٹنگ پوزیشن اور کیا وہ تمام میچ کھیلیں گے، اس بارے میں سوالات ابھی بھی موجود ہیں۔ سی ایس کے مینجمنٹ ہی اس بارے میں جواب دے سکے گی۔ وہ یقینی طور پر اپنی چھٹی آئی پی ایل ٹرافی جیت کر دھونی کو شاندار الوداع دینے کی کوشش کریں گے۔حال ہی میں آئی پی ایل ۲۰۲۶ ءمیں دھونی کے کردار اور میچوں کی تعداد کے بارے میں فرنچائز کے سی ای او کاسی وشواناتھ نے کہا تھا کہ دھونی تمام میچ کھیلیں گے، لیکن ان کا کردار ٹیم مینجمنٹ طے کرے گی۔ دھونی لیگ کے آغاز سے ہی اس کا حصہ رہے ہیں اور سی ایس کے کی پیلی جرسی کی پہچان بن چکے ہیں۔ وہ اپنا ۱۹؍واں سیزن کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ہالی ووڈ میں کام کی کمی، اداکار اب طبی تربیت میں ’’مریض‘‘ بن رہے ہیں
دھونی آئی پی ایل کے سب سے کامیاب وکٹ کیپر بلے باز اور کپتان ہیں۔ ان کی کپتانی میں سی ایس کے نے ۵؍بار آئی پی ایل ٹرافی جیتی ہے۔ بطور بلے باز ان کے ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو انہوں نے ۲۷۸؍ میچوں میں ۵۴۳۹؍ رن بنائے ہیں۔ دھونی ۱۵۸؍ کیچ پکڑ چکے ہیں اور۴۷؍ اسٹمپنگ بھی کر چکے ہیں۔