ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی نے اپنی کلب ٹیم انٹر میامی کے ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جہاں انہیں میجر لیگ ساکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی گئی۔
EPAPER
Updated: March 06, 2026, 3:17 PM IST | New York
ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی نے اپنی کلب ٹیم انٹر میامی کے ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جہاں انہیں میجر لیگ ساکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی گئی۔
ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی نے اپنی کلب ٹیم انٹر میامی کے ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جہاں انہیں میجر لیگ ساکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی گئی۔امریکی صدر نے انٹر میامی کو دسمبر میں امریکہ کی سب سے بڑی فٹبال لیگ میجر لیگ ساکر کا ٹائٹل پہلی مرتبہ اپنے نام کرنے پر سراہا۔
یہ ملاقات واشنگٹن میں ڈی سی یونائیٹڈ کے خلاف ہونے والے ایم ایل ایس میچ سے قبل وائٹ ہاؤس میں ہوئی۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انٹر میامی کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران لیونل میسی بمقابلہ کرسٹیانو رونالڈو کی بحث میں ایک نیا تنازع چھیڑ دیا ہے۔انہوں نے وائٹ ہاؤس میں ایک طویل تقریر کے دوران جب رونالڈو کا نام لیا، تو میسی ان کے تبصروں کے مزاحیہ پہلو سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئے۔
ٹرمپ نے اپنی تقریر کے دوران (جبکہ پوری ٹیم ان کے پیچھے کھڑی تھی) ذکر کیا کہ ان کا بیٹا، بیرن، میسی اور رونالڈو دونوں کا بہت بڑا مداح ہے۔ ٹرمپ نے میسی سے مخاطب ہو کر کہا کہ ’’وہ (بیرن) آپ کا بہت بڑا مداح ہے۔ وہ آپ کو ایک بہترین انسان سمجھتا ہے۔ وہ آپ کا زبردست مداح ہے اور ساتھ ہی رونالڈو نامی ایک صاحب کا بھی۔ ‘‘
انہوں نے مزید کہاکہ ’’کرسٹیانو ایک عظیم کھلاڑی ہیں، کچھ بڑے چیمپئن اور اس کھیل کے چند بہت ہی عظیم ایتھلیٹس میں سے ایک ہیں۔‘‘ اس موقع پر ڈونالڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی کا ذکر کیا اور ساتھ ہی ایران میں جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں سے متعلق تازہ معلومات بھی فراہم کیں۔
ٹرمپ نے ایران میں ہونے والی بمباری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ حملوں میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:شاہ رخ کی ’’اِن وِچ اینی گیوز اِٹ دوز ونس‘‘ کی فورکے بحالی، ۱۳؍ مارچ کو ریلیز
اس دوران لیونل میسی، لوئس سواریز اور دیگر کھلاڑیوں کو ٹرمپ کی گفتگو کے دوران تالیاں بجاتے دیکھا گیا، جس کے بعد اس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل دیکھنے میں آیا۔ بعض صارفین نے ایران میں شہید ہونے والے بچوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اس صورتحال پر تالیاں کیوں بجائی گئیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’عالمی کپ کے اہم مقابلے میں اس طرح کی کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی‘‘
کچھ صارفین نے میسی کی اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کرتے ہوئے تنقید کی، جبکہ دوسری جانب کچھ لوگوں نے میسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے وہ ٹرمپ کی گفتگو کے مکمل سیاق و سباق کو نہ سمجھ پائے ہوں۔