Inquilab Logo

ڈیوڈ وارنر نےگمشدہ ’بیگی گرین‘ کیپ ملنے پر شکریہ ادا کیا

Updated: January 06, 2024, 11:29 AM IST | Agency | Sydney

آسٹریلیائی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے جمعہ کو کہا کہ انہیں اپنی کھوئی ہوئی ’بیگی گرین کیپ‘ (ٹیسٹ کیپ) مل گئی ہے۔ وارنر نے جمعہ کی صبح سوشل میڈیا پر اصلی بیگی گرین پکڑے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کیا اور اسے ڈھونڈنے میں شامل افراد کا شکریہ ادا کیا۔

David Warner. Photo: INN
ڈیوڈ وارنر۔ تصویر : آئی این این

آسٹریلیائی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے جمعہ کو کہا کہ انہیں اپنی کھوئی ہوئی ’بیگی گرین کیپ‘ (ٹیسٹ کیپ) مل گئی ہے۔ وارنر نے جمعہ کی صبح سوشل میڈیا پر اصلی بیگی گرین پکڑے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کیا اور اسے ڈھونڈنے میں شامل افراد کا شکریہ ادا کیا۔
 انہوں نے ویڈیو پیغام کے ساتھ لکھاکہ ’’ہیلو، میں آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی اور راحت محسوس کر رہا ہوں کہ میری بیگی گرین کیپ مل گئی ہے، جو کہ بہت اچھی خبر ہے۔‘‘ انہوں نےمزید کہا کہ’’اس میں شامل تمام لوگوں کا شکریہ اور میں بے حد مشکور ہوں ۔ کنٹاس، فریٹ کمپنی، ہمارے ہوٹل اور ٹیم مینجمنٹ کا۔‘‘انہوں نے ویڈیو میں کہاکہ ’’کوئی بھی کرکٹر جانتا ہے کہ اس کی کیپ کتنی خاص ہے اور میں اسے ساری زندگی سنبھال کر رکھوں گا۔‘‘
 کرکٹ آسٹریلیا(سی اے) کے ترجمان نے کہا کہ جس بیگ میں بیگی گرین رکھی گئی تھی وہ ٹیم ہوٹل (سڈنی میں ) سے ملا جس میں تمام اشیاء موجود تھیں ۔ تاہم انہیں یہ کیسے حاصل ہوا یہ اب بھی ایک معمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منگل سے متعدد مقامات پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی وسیع تلاش اور جائزہ لینے اور متعدد لوگوں کی کوششوں کے باوجود یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ گمشدہ بیگ وہاں کیسے پہنچا۔
 واضح رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں میلبورن سے سڈنی کے سفر کے دوران وارنر کا بیگ جس میں بیگی گرین تھی غائب ہو گیا تھا۔اس پر پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی مداحوں سے اسے تلاش کرنے کی گزارش کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK