Inquilab Logo

سفرکی پابندیوں پر وضاحت کے بعد دورۂ لنکا پر فیصلہ

Updated: May 21, 2020, 11:00 AM IST | Agency | New Delhi

سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی ) نے کہا ہے کہ وہ اس سال جولائی میں ہندوستان کی میزبانی کیلئے تیار ہے

Sri Lankan Cricket - Pic : INN
سری لنکا کرکٹ ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) بین الاقوامی سفری پابندیوں پر وضاحت کے بعد ہی جولائی میں ہونے والے سری لنکا کے دورہ پر کوئی فیصلہ کرے گا۔
 کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ سرگرمیاں ٹھپ ہونے کے درمیان سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی ) نے کہا ہے کہ وہ اس سال جولائی میں ہندوستان کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ہندوستان کو جون کے آخر میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے جہاں اسے ۳؍ ون ڈے اور ۳؍ ٹی  ۲۰؍میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔کورونا کی وجہ سے ہندوستان میں لاک ڈاؤن۳۱؍ مئی تک بڑھا دیا گیا ہے اور بین الاقوامی پروازوں پر بھی ۳۱؍ مئی تک پابندی جاری ہے۔
 بی سی سی آئی کے خازن ارون سنگھ دھومل کا کہنا ہے کہ ابھی تک کچھ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کیونکہ ابھی یہ معلوم نہیں ہے کہ اس وقت سفری پابندی کیا ہوں گی ۔ اس بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں ہے تو اس معاملے پر انتظار کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
 ہندوستان کے سری لنکا دورے کے بعد بنگلہ دیش کو عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے تحت سری لنکا کے خلاف ۳؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ایس ایل سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ ہم نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے بورڈ سے دورے کے تعلق سے  جانکاری مانگی ہے۔ابھی کسی سیریز کو ملتوی نہیں کیا گیا ہے۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے بورڈ سے دورے کے تعلق سے  معلومات حاصل کرنے کے بعد سری لنکاکی حکومت سفری پابندی ہٹانے پر غور کر سکتی ہے۔ سری لنکا میں۳۱؍ مئی تک بین الاقوامی پروازوں پر پابندی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK