ایشیائی کھیل ۲۰۲۶ء میں ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کے گول کرنے کا سلسلہ بدھ کو گیفو پریفیکچرل گرین اسٹیڈیم میں پول بی کے میچ میں بھی جاری رہا۔ ہندوستانی ٹیم نے تھائی لینڈ کو۱۔۲۰؍گول سے کراری شکست دی۔
EPAPER
Updated: September 23, 2026, 4:09 PM IST | New Delhi
ایشیائی کھیل ۲۰۲۶ء میں ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کے گول کرنے کا سلسلہ بدھ کو گیفو پریفیکچرل گرین اسٹیڈیم میں پول بی کے میچ میں بھی جاری رہا۔ ہندوستانی ٹیم نے تھائی لینڈ کو۱۔۲۰؍گول سے کراری شکست دی۔
ایشیائی کھیل ۲۰۲۶ء میں ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کے گول کرنے کا سلسلہ بدھ کو گیفو پریفیکچرل گرین اسٹیڈیم میں پول بی کے میچ میں بھی جاری رہا۔ ہندوستانی ٹیم نے تھائی لینڈ کو۱۔۲۰؍گول سے کراری شکست دی۔ بدھ کوکھیلے گئے مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کی جانب سے فارورڈ، ڈریگ فلک کی ماہر اور اسٹار کھلاڑی دپیکا نے پنالٹی کارنر کے ذریعے سب سے زیادہ ۹؍ گول داغے۔ دپیکا نے دوسرے، ۸؍ویں، ۹؍ویں، ۲۴؍ویں، ۳۳؍ویں، ۳۶؍ویں، ۳۹؍ویں، ۵۱؍ویں اور ۵۷؍ویں منٹ میں گول کیے اور اس طرح اس مقابلے میں محض ۳؍ میچوں میں اپنے مجموعی گول کی تعداد ۲۰؍ تک پہنچا دی۔
𝗧𝗛𝗥𝗘𝗘 𝗪𝗜𝗡𝗦 𝗢𝗡 𝗧𝗛𝗘 𝗧𝗥𝗢𝗧! 🇮🇳🔥
— Hockey India (@TheHockeyIndia) September 23, 2026
A staggering nine goals scored by Deepika as the Indian Women’s Team seals third successive dominant victory, hammering Thailand 20-1 in their third Pool B match at the Asian Games 2026! 🏑💥
Three matches. Three wins. India… pic.twitter.com/n5gGrJ60cA
اس کے علاوہ نونیت کور نے ۴؍ویں، ۲۹؍ویں، ۳۵؍ویں اور ۵۱؍ویں منٹ میں جبکہ روتوجا پیسل نے ۱۰؍ویں، ۱۱؍ویں اور ۴۷؍ویں منٹ میں گول کیے۔ ان دونوں نے آئیچی ناگویا میں مسلسل دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ نیہا نے ۱۹؍ویں، لالریمسیامی ہمرزوٹے نے ۲۶؍ویں، ساکشی رانا نے ۲۹؍ویں اور کپتان سلیمہ ٹیٹے نے ۴۵؍ویں منٹ میں گول کرکے اس بڑی جیت میں تعاون دیا جبکہ تھائی لینڈ کے لیے سپانسا سمنسو نے ۵۷؍ویں منٹ میں ایک تسلی بخش گول کیا۔
ایشیائی کھیلوں کی خواتین ہاکی میں ہندوستان کی یہ سب سے بڑی جیت میں سے ایک تھی۔اس سے پہلے ہانگژو ۲۰۲۳ء میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والے ہندوستان نے اپنے پہلے میچ میں ازبکستان کو ۰۔۱۹؍سے ہرایا تھا اور دوسرے میچ میں انڈونیشیا پر ۱۔۱۷؍ سے غلبہ حاصل کیا تھا۔میچ کے آغاز میں ہی دپیکا نے گولوں کی بارش شروع کر دی۔ انہوں نے ابتدائی ۱۰؍ منٹ میں ہیٹ ٹرک مکمل کی، جس میں تینوں گول پنالٹی کارنر سے آئے۔ نونیت کور نے بھی ایک گول کیا اور روتوجا پیسل نے مزید۲؍ گول کیے، جس سے ہندوستان نے پہلا کوارٹر ۰۔۶؍کی برتری کے ساتھ ختم کیا۔
یہ بھی پڑھئے:معیشت میں نجی سرمایہ کاری رفتار پکڑ رہی ہے : سیتا رمن
ایف آئی ایچ خواتین ہاکی درجہ بندی میں ۸؍ویں مقام پر موجود ہندوستانی ٹیم نے ہاف ٹائم سے پہلے مزید ۵؍ گول کیے۔ تیسرے کوارٹر میں بھی ہندوستان نے کئی گول کیے اور آخری مرحلے میں ۰۔۱۶؍ کی برتری کے ساتھ داخل ہوا۔ دنیا کی ۲۵؍ویں نمبر کی ٹیم تھائی لینڈ کو آخری کوارٹر میں کچھ راحت ملی؛ اس نے ۴؍ گول کھائے، لیکن سپانسا سمنسو کے پنالٹی کارنر سے ایک گول کرنے میں بھی کامیاب رہی۔ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم جمعہ کو ایشیائی کھیلوں کے اپنے اگلے پول بی میچ میں میزبان جاپان کا سامنا کرے گی۔ سنگاپور اس گروپ کی پانچویں ٹیم ہے۔