Inquilab Logo

دفاعی چمپئن آرسنل ایف اے کپ سے باہر، گیبرئیل کے ’اون گول‘ سے شکست

Updated: January 24, 2021, 5:02 PM IST | Agency | Southampton

ایف اے کپ کےچوتھے راؤنڈ کے میچ میں ساؤتھمپٹن کے ہاتھو ں مات ۔ گیبرئیل نے پہلے ہا ف میں اپنے ہی گول میں گیند ڈال دی

Arsenal players. Picture :INN
آرسنل کے کھلاڑی ۔ تصویر:آئی این این

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) کے مضبوط فٹبال کلب آرسنل کو ایف اے کپ کے چوتھے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرناپڑا ۔ یہ شکست بھی اسے اس کے کھلاڑی کے ہاتھوں ہوئی۔ایف اے کپ کے چوتھے راؤنڈ میں آرسنل کو ساؤتھمپٹن فٹبال کلب کے ہاتھوں صفر۔ ایک سے شکست برداشت کرنی پڑی۔ دفاعی چمپئن آرسنل اس ٹورنامنٹ سے اب باہر ہوگیا ہے اور اس کی امید ای پی  ایل میں باقی ہے جہاں وہ جدوجہد کرتے ہوئے نظرآرہا ہے۔  اس شکست کے بعد آرسنل کے منیجر مائیکل آرٹیٹا کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ ان کا کلب ای پی ایل میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ نہیں کررہا ہے اور وہ اب بھی ٹاپ ۶؍ سے باہر ہے۔ اس سیزن میں آرسنل نے اچھا آغاز نہیں کیا تھا اور وہ ایک وقت ۱۶؍ویں نمبرپر چلا گیا تھا۔  سنیچر کو ہونے والے ایف اے کپ کے چوتھے راؤنڈ کے میچ میں آرسنل کے کھلاڑیوں نے دفاعی کھیل پیش کیا اور ساؤتھمپٹن کے کھلاڑیو ں نے آگے بڑھ کر مقابلہ کیا۔ میچ کے ۲۴؍ویں منٹ میں کائل واکر کے کراس پاس کو روکنے کی کوشش میں گیبرئیل نے گیند کو اپنے ہی گول میں ڈال دیا جس کی وجہ سے ساؤتھمپٹن کو محنت کئے بغیر ہی ایک گول کا فائدہوا۔ میچ کے آخر تک دونوں جانب سے کوئی اور گول نہیں ہوسکا اور ساؤتھمپٹن نے یہ میچ صفر۔ ایک کے اسکور سے جیت لیااور اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔   آرسنل کیلئے یہ بہت ہزیمت کی با ت تھی کیونکہ مضبوط ٹیم ہونے کے باوجو دوہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے اور اس کی اس سیزن میں ایک خطاب جیتنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔ اگلے راؤنڈ میں ساؤتھمپٹن کا مقابلہ والورہیمپٹن سے ہوگا جس نے ایک اور میچ میںچورلے کو صفر۔ ایک سے شکست دے دی۔ 
 ایف اے کپ کے میچ میں آرسنل کے اسٹار کھلاڑی پیئرے ایمرک اوبامیانگ شامل نہیں تھے۔ ان کے ساتھ ساتھ مڈ فیلڈر ایمائل اسمتھ روو بھی ٹیم کے ساتھ نہیں تھے۔ اس میچ میں اسٹرائیکر کی حیثیت سے بوکایو ساکا تھے لیکن وہ فارم میں نہیں ہیں اور انہیں بھی دوسرے ہاف میں موقع دیا گیا تھا۔ میچ کے آغاز ہی میں آرسنل کا حملہ اچھا نہیں تھا اور اس کے کھلاڑی بیک فُٹ پر کھیل رہے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK