Inquilab Logo

راجستھان پر شاہی فتح کے ساتھ دہلی سرفہرست

Updated: October 11, 2020, 1:24 PM IST | Agency | Sharja

دہلی نے راجستھان رائلزکو آئی پی ایل ۱۳؍ کے میچ میں شکست دی۔ ہتمائر اور اسٹوئنس کی بہتر کارکردگی

IPL - Pic : PTI
آئی پی ایل ۔ تصویر : پی ٹی آئی

شیمرون  ہتمائر (۴۵؍ رن اور ۳؍ کیچ) اور مارکس اسٹوئنس(۳۹؍رن اور ۱۷؍ رن۲؍ وکٹ) کی آل راؤنڈکارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس نے راجستھان رائلز کو جمعہ کی رات  ۴۶؍ رن سے شکست  دے کر۵؍ویں  کامیابی حاصل کرتے ہوئے آئی پی ایل ٹیبل میں اول پوزیشن حاصل کرلی۔ دہلی نے۲۰؍ اوورس میں ۸؍ وکٹ پر۱۸۴؍ رن کے چیلنجگ اسکور کے بعد راجستھان کے چیلنج کو ۱۹ء۴؍ اوورس میں۱۳۸؍ رن روک دیا۔ دہلی کی ۶؍ میچوں میں یہ ۵؍ویں جیت ہے  اور اس نے ممبئی انڈینس کو۱۰؍پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ دوسری طرف ، راجستھان کو ۶؍ میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
  ہتمائر اوراسٹوئنس نے عمدہ بیٹنگ کی اور پھر فیلڈنگ اور بولنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کے بعد نچلے آرڈر کے اکشر پٹیل اور ہرشد پٹیل  نے آخری اوورس میں اہم شاٹس کھیلتے ہوئے دہلی کو شارجہ کے چھوٹے گراؤنڈ میں لڑنے کے لائق اسکور تک پہنچادیا جو بالآخر میچ جیتنے والا ثابت ہوا۔ ہتمائر نے۲۴؍ گیندوں پر۴۵؍ رن میں ایک چوکا اور ۵؍ چھکے لگائے۔ اسٹوئنس نے۳۰؍ گیندوں پر۳۹؍ رن میں ۴؍ چھکے لگائے۔ اکشر نے ۲؍چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۸؍ گیندوں پر۱۷؍ رن بنائے جبکہ ہرشد نے۱۵؍ گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے۱۶؍ رن بنائے۔ کپتان شریس  ایّرنے۱۸؍ گیندوں پر۴؍ چوکوں کی مدد سے۲۲؍ رن بنائے۔ اوپنر پرتھوی شا نے ۱۰؍ گیندوں پر۱۹؍ رن میں۲؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ شکھردھون اور رشبھ پنت ۵؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ایّر اورپنت  رن آؤٹ ہوگئے۔ دہلی نے اپنے ۴؍ وکٹ۷۹؍ رن پر گنوا دیں ، لیکن پہلےاسٹوئنس  اور پھرہتمائر نے ٹیم کو سنبھالا۔ دہلی کے اسکور میں۱۴؍ اضافی رن نے بھی نمایاں شراکت کی۔راجستھان کی طرف سے   جوفرا آرچر نے۲۴؍ رن  دے کر۳؍ وکٹ لئے ہیںجبکہ کارتک تیاگی، اینڈریو ٹائی اور راہل تیوتیا نے ایک ایک وکٹ  لیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK