مطالبہ کیا گیا کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے والے گیانیش کمار کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔
EPAPER
Updated: October 15, 2026, 1:43 PM IST | Ismaeel Shad | Dhule
مطالبہ کیا گیا کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے والے گیانیش کمار کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔
دھولیہ(اسماعیل شاد ): چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف دھولیہ میں احتجاج کا سلسلہ گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہے۔ منگل کو بھی حزب اختلاف کی پارٹیوں نے متحد ہوکر گیانیش کمار کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔اس دوران ضلع کلکٹر دفتر کا علاقہ ’جنتر منتر‘ جیسا نظر آیا۔ ’’ووٹ چور گدی چھوڑ ، گیانیش کمار استعفیٰ دو ‘‘ جیسے نعروں سے ضلع کلکٹر دفتر کا احاطہ گونج اٹھا ۔وفد ضلع کلکٹر بھاگیہ شری وسپوتے کو میمورنڈم دینے پہنچے۔لیکن ضلع کلکٹر میٹنگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے مظاہرین نے میمورنڈم کی کاپی ان کی سواری پر چسپاں کرکے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھئے: دہلی ایس آئی آر میں ’منطقی تضاد‘ کی زد پرسب سے زیادہ مسلم ووٹرآئے
شہر کے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ کے پاس سے ریلی کا آغاز ہوا ۔ معلوم ہو کہ حزب اختلاف پارٹیوں نے جمہوریت اور دستور بچاؤ کمیٹی کی قیادت میں ریلی کا اہتمام کیا تھا ریلی میں الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کیلئے ووٹ چور گدی چھوڑ جمہوریت کہ قاتل آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پھانسی کی سزا دو جیسے نعرے لگائے گئے اور انہی نعروں کی تختیاں مظاہرین نے ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھی۔ شہر کے مختلف علاقوں سے گشت کرتے ہوئے احتجاجی ریلی ضلع کلکٹر دفتر پر پہنچی۔کانگریس کے ضلعی صدر یوراج کرنکال نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے بی جے پی کو الیکشن میں کامیابی دلانے میں کلیدی کردار نبھایا ہے اسی لئے بی جے پی انھیں بچانے کی کوشش کررہی ہے۔الیکشن کمشنر نے جانبدارانہ طریقے سے بی جے پی کا ساتھ دیا ہے۔گیانیش کمار بی جے پی کے ایجنٹ اور ایک کارکن کی حیثیت سے کام کیا ہے یہ ثابت ہوگیا ہے۔ میمورنڈم میں یہ بھی لکھا ہے کہ مہاراشٹر، مغربی بنگال کے انتخاب میں دھاندلی کر کے رات میں ۶؍ سے ۷؍ فیصد ووٹ بڑھا کر بی جے پی کی جیت کی راہ ہموار کر دی تھی اسکے ثبوت مٹانے کیلئے مغربی بنگال میں ۴۰؍ہزار اے وی ایم مشین جلا دیے گئے۔میمورنڈم میں گیانیش کمار کے جانبدارانہ طریقے سے کام کرنے کی شکایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: کل کاکروچ جنتا پارٹی کا ترنگا مارچ
راستہ روکو احتجاج
گیانیش کمار کیخلاف بدھ کو بھی اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے راستہ روکو آندولن کیا گیا ۔ جمہوریت ،دستور بچاو، تنظیم کے بینر تلے آگرہ روڈ سے کراچی والا کھونٹ تک راستہ روکوآندولن کیا گیا۔اس باعث ٹریفک نظام کافی دیر تک متاثر رہا۔