اگلے ماہ ٹاٹا ممبئی میراتھن کا انعقاد کیا جانے والا ہے اور اس کی تیاری ابھی سے شروع ہوگئی ہے۔ اسی سلسلے میں اداکار ڈینو موریا نے ٹاٹا ممبئی میراتھن کی جرسی لانچ کردی۔
EPAPER
Updated: December 14, 2025, 11:09 AM IST | Mumbai
اگلے ماہ ٹاٹا ممبئی میراتھن کا انعقاد کیا جانے والا ہے اور اس کی تیاری ابھی سے شروع ہوگئی ہے۔ اسی سلسلے میں اداکار ڈینو موریا نے ٹاٹا ممبئی میراتھن کی جرسی لانچ کردی۔
اگلے ماہ ٹاٹا ممبئی میراتھن کا انعقاد کیا جانے والا ہے اور اس کی تیاری ابھی سے شروع ہوگئی ہے۔ اسی سلسلے میں اداکار ڈینو موریا نے ٹاٹا ممبئی میراتھن کی جرسی لانچ کردی۔ گزشتہ ۱۷؍برسوں سے جاپان کی کھیل کود کا سامان بنانے والی کمپنی ایسیکس ممبئی میراتھن کی جرسی مہیاکرواتی ہے اور اس سال بھی اسی نے سبھی شرکاء کیلئے جرسی مہیا کروائی ہے۔ اس بار ایسیکس نے جرسی کو جیل نمبس ۲۸؍کا نام دیا گیاہے۔ اس جرسی کی نقاب کشائی بالی ووڈ اداکار ڈینو موریا نے کی۔
گزشتہ سال کے مقابلے اس بار جرسی کے وزن میں ۲۰؍گرام کی کمی کی گئی ہے تاکہ ایتھلیٹ کو آرام دہ محسوس ہوسکے۔ اس جرسی پر گرافکس بھی موجودہیں۔ نقاب کشائی کے دوران ڈینو موریا نے کہاکہ میں اس بار ٹاٹا ممبئی میراتھن میں شرکت کرنےوالا ہوں اور اس جرسی کو لانچ کرکے بہت خوشی ہورہی ہے۔ ممبئی میراتھن نے پوری دنیامیں اپنا لوہامنوایا ہے اس لئے یہاں پر غیرملکی ایتھلیٹ بھی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔
پروکیم انٹر نیشنل کے منیجنگ ڈائریکٹر انل سنگھ نے کہاکہ ایسیکس کیساتھ شراکت ہمارے لئے بہت اہم ہوتی ہے کیونکہ یہ کمپنی پچھلے ۱۷؍ برسوں سے ممبئی میراتھن سے وابستہ ہے۔ اس بار بھی ہم نے بہترین جرسی مہیا کروائی ہے۔ ایسیکس انڈیا اور ساؤتھ ایشیا کے منیجنگ ڈائریکٹر رجت کھرانہ نے کہاکہ ہم نے ہر سال اپنی جرسی میں بہتری کی کوشش کی ہے اور اس بار بھی ہماری یہی کوشش تھی۔ اس بار ہم نے ڈینوموریا کو برانڈ امبیسیڈر بنایا ہےجوکہ فٹنیس کی مثال ہیں۔