ایئر انڈیا کے ایک بوئنگ ۷۸۷؍ طیارے کے فیول کنٹرول سوئچ میں خرابی کی پائلٹ کی شکایت کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے افسران کی موجودگی میں اس کی جانچ کی گئی، جس میں دونوں سوئچ کو تسلی بخش پایا گیا۔
EPAPER
Updated: February 03, 2026, 9:00 PM IST | New Delhi
ایئر انڈیا کے ایک بوئنگ ۷۸۷؍ طیارے کے فیول کنٹرول سوئچ میں خرابی کی پائلٹ کی شکایت کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے افسران کی موجودگی میں اس کی جانچ کی گئی، جس میں دونوں سوئچ کو تسلی بخش پایا گیا۔
ایئر انڈیا کے ایک بوئنگ ۷۸۷؍ طیارے کے فیول کنٹرول سوئچ میں خرابی کی پائلٹ کی شکایت کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے افسران کی موجودگی میں اس کی جانچ کی گئی، جس میں دونوں سوئچ کو تسلی بخش پایا گیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ ۲؍ فروری کو لندن سے بنگلورو آئی پرواز نمبر اے آئی۱۳۲؍ کے پائلٹ نے بتایا تھا کہ لندن میں پرواز بھرنے کے وقت اس نے دو بار بائیں فیول کنٹرول سوئچ کو ’رن‘میں ڈالا لیکن وہ وہاں نہیں ٹکا۔ تیسری بار میں یہ سوئچ ’رن‘ میں ہی رہا اور طیارہ پرواز میں کامیاب رہا۔ یہ بوئنگ کا۸-۷۸۷؍ طیارہ تھا۔
سول ایوی ایشن وزارت نے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ ایئر انڈیا نے پائلٹ کی شکایت کے بارے میں طیارہ بنانے والی کمپنی بوئنگ سے رابطہ کیا۔ بوئنگ کی سفارش پر ایئر انڈیا انجینئرنگ کی ٹیم نے ڈی جی سی اے افسران کی موجودگی میں طیارے کی جانچ کی۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ ’’بائیں اور دائیں دونوں فیول سوئچوں کی جانچ کی گئی اور انہیں تسلی بخش پایا گیا۔‘‘ سوئچ ’’رن‘‘ سے ’’کٹ آف‘‘ میں نہیں پھسل رہا تھا۔ بیس پلیٹ کے متوازی پوری طاقت لگانے پر بھی سوئچ اپنی جگہ پر ہی رہا۔ تاہم غلط سمت میں بیرونی دباؤ ڈالنے پر سوئچ آسانی سے ’’کٹ آف‘‘ کی طرف جا رہا تھا کیونکہ اینگولر بیس پلیٹ اسے پھسلنے دے رہی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:مائیکل جیکسن کی زندگی پر بنی فلم ’’مائیکل‘‘ کا ٹریلر جاری، ۲۴؍ اپریل کو ریلیز
اس کے علاوہ فیول کنٹرول سوئچ پر ’’پل-ٹو-ان لاک‘‘ دباؤ کی بھی جانچ کی گئی اور سب کچھ معمول کے مطابق پایا گیا۔ وزارت نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کے بارے میں کہا ہے کہ اس میں خرابی ثابت کرنے کے لیے جو طریقہ اپنایا گیا ہے، وہ غلط ہے۔
یہ بھی پڑھئے:کلیم کی شاندار اننگز کی بدولت عمان نے سری لنکا اے کو شکست دے دی
پائلٹ کی اس شکایت سے تشویش اس لیے زیادہ بڑھ گئی تھی کیونکہ گزشتہ سال ۱۲؍ جون کو گجرات کے احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے بوئنگ ۷۸۷؍ ڈریم لائنر جہاز کی ابتدائی جانچ کے مطابق اس کا فیول کنٹرول سوئچ کسی وجہ سے کٹ آف کی حالت میں تھا۔ اس حادثے میں جہاز میں سوار۲۴۱؍ افراد اور زمین پر موجود۱۹؍ افراد کی موت ہو گئی تھی۔ اس حادثے کے بعد بھی ڈی جی سی اے کے حکم پر ایئر انڈیا کے تمام بوئنگ ۷۸۷؍جہازوں کے فیول کنٹرول سوئچ کی جانچ کی گئی تھی اور کوئی خرابی نہیں پائی گئی تھی۔