• Fri, 08 December, 2023
  • EPAPER

جوکووچ نے فیڈررکا ریکارڈ توڑ دیا

Updated: September 07, 2023, 10:45 AM IST | New York

جوکووچ نے گرینڈ سلیم میں سب سے زیادہ مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Djokovic Grand Slam
جوکووچ نے گرینڈ سلیم

 سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ اور امریکی نوجوان کھلاڑی کوکو گف نے یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جبکہ مردوں کے ڈبلز میں ہندوستانی کھلاڑی روہن بوپنا نے اپنے آسٹریلیائی ساتھی میمی ایبڈن کے ساتھ سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ 
 منگل کو مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے امریکی ٹیلر فرٹز کو۱۔۶، ۴۔۶، ۴۔۶؍ سے شکست دی۔ جوکووچ۴۷؍ ویں مرتبہ کسی گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔اس معاملے میں انہوںنے ریکارڈ بنایا ہے اور راجر فیڈرر کے ۴۶؍مرتبہ گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ وہ یو ایس اوپن میں۱۳؍ویں مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔ جوکووچ ۱۷؍ویں بار یہاں کھیل رہے ہیں۔
 خواتین میں امریکہ کی کوکو گف نے لاتویا کی جیلینا اوسٹاپینکو کو۰۔۶، ۲۔۶؍ سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ گف نے اوسٹاپینکو کو شکست دی جنہوں نے عالمی نمبر ایک ایگا سواتیک کو شکست دی تھی۔ کوکو گف نے منگل کی رات گئے کھیلے گئے ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں۲۰۱۷ء کی فرنچ اوپن کی فاتح جیلینا اوسٹاپینکو کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی۔ امریکہ کی۱۹؍ سالہ گف۲۰۰۱ء میں سیرینا ولیمز کے بعد پہلی کھلاڑی ہیں جو یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچی ہیں۔       چھٹے نمبر پر آنے والی گف کا سنیچر کو فائنل میں جگہ کیلئے اس سال کی فرانسیسی اوپن کی رنر اپ چیک جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا سے مقابلہ ہوگا۔ ہندوستان کے روہن بوپنا اورمیتھیو ایبڈن مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK