موناکو کے کوالیفائر ٹینس کھلاڑی وائلنٹین واچیرٹ نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت شنگھائی ماسٹرس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
EPAPER
Updated: October 13, 2025, 4:04 PM IST | Shanghai
موناکو کے کوالیفائر ٹینس کھلاڑی وائلنٹین واچیرٹ نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت شنگھائی ماسٹرس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
موناکو کے کوالیفائر ٹینس کھلاڑی وائلنٹین واچیرٹ نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت شنگھائی ماسٹرس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ای ایس پی این کے مطابق ۲۶؍ سالہ وائلنٹین واچیرٹ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف ٹینس کھلاڑی آرتھر رینڈرنیک کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا۔
From World No. 204 to World No. 40 in 7 days ⬆️
— Rolex Shanghai Masters (@SH_RolexMasters) October 12, 2025
WHAT. A. WEEK.@val_vacherot #RolexShanghaiMasters pic.twitter.com/JdbBkYGXHX
چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے جانے والے مینزسنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں موناکو کے کوالیفائر ٹینس کھلاڑی وائلنٹین واچیرٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹینس کھلاڑی آرتھر رینڈرنیک کو۶۔۴، ۳۔۶، ۳۔۶؍ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ وائلنٹین واچیرٹ نے اس سے قبل سیمی فائنل میچ میں سربین ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ون نو واک جوکووچ کو اپ سیٹ شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے:دہلی ہاف میراتھن : کینیا کے رنرز مٹاٹا اور رینگروک نے خطاب جیتے
وائلنٹین واچیرٹ کی یہ تاریخ ساز فتح ہے وہ ماسٹرز ۱۰۰۰؍ ٹائٹل جیتنے والے سب سے کم رینک کھلاڑی ہیں۔ وائلنٹین مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں ۲۰۴؍ ویں نمبر کے کھلاڑی ہیں۔ وائلنٹین واچیرٹ نے شنگھائی ماسٹرز میں غیر معمولی کارکردگی پیش کرتے ہوئے اپنے حریف کھلاڑی آرتھر رینڈرنیک کو شکست دی وہ وائلنٹین واچیروٹ کے کزن بھی ہیں۔
یہ بھی پرھیئے:کلدیپ یادو کے ’پنچ‘ سے ویسٹ انڈیزفالوآن پر مجبور
یہ فتح ٹینس کی تاریخ میں ایک یادگار لمحہ بن گئی ہے، جہاں ایک کم رینک کھلاڑی نے ماسٹرز۱۰۰۰؍ سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ٹورنامنٹ جیتنے پر موناکو کے ٹینس کھلاڑی وائلنٹین واچیرٹ۸۲۴۰۰۰؍ پائونڈزکی انعامی رقم ملی۔ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد وائلنٹین واچیرٹ نے کہا کہ یہ سب کچھ خواب جیسا لگ رہا ہے۔ میں جانتا بھی نہیں کہ کیا ہو رہا ہے لیکن میں اپنی اس بڑی فتح پر بہت خوش ہوں۔ رنراپ آرتھر رینڈرنیک نے بھی اپنے کزن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وائلنٹینوواچیروٹ تم نے بہت محنت کی جس کا صلہ تم کو جیت کی صورت میں ملا۔ میں تمہارے لیے بہت خوش ہوں۔
واچیرٹ نے شروعات ہی سے اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا تھا اور اپنے سبھی حریفوں کو وہ چت کرتے ہوئے آگے بڑھے تھے۔ انہوں نے اپنی کارکردگی سے دنیائے ٹینس کی توجہ اپنی مبذول کروائی ہے۔