• Thu, 09 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جوکووِچ شنگھائی ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں

Updated: October 08, 2025, 8:58 PM IST | Shanghai

نوواک جوکووِچ نے اپنے بائیں ٹخنے کے درد، شنگھائی کی شدید حبس اور جاؤمے مُنار کی سخت مزاحمت کے باوجود شنگھائی ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں ۱۱؍ویں مرتبہ جگہ بنالی ہے۔

Novak Djokovic.Photo:INN
نوواک جوکووچ۔ تصویر:آئی این این

دو گھنٹے اور چالیس منٹ تک جاری رہنے والے اس  میچ کے دوران سربیائی کھلاڑی کو پیر کے مسئلے کے باعث متعدد بار میڈیکل ٹائم آؤٹ لینے پڑے اور وہ ہر گیم کے بعد اپنے سر پر برف سے بھرا تولیہ رکھتے رہے۔ جوکووِچ نے کورٹ کے باہر کئی بار الٹیاں کیں اور دوسرا سیٹ ہارنے کے بعد طبی امداد ملنے سے قبل ہی زمین پر گر پڑے  تاہم، ان کٹھن حالات کے باوجود۳۸؍ سالہ کھلاڑی نے سخت محنت کی اور سیزن کے مشکل میچوں میں سے ایک میں مُنار کو۳۔۶، ۷۔۵، ۲۔۶؍  سے شکست دی۔

یہ بھی پرھئیے:پرتھوی شا، مشیر خان کا گریبان پکڑ کر بلے سے مارنے دوڑے

جوکووِچ شنگھائی میں اپنے تمام ۱۱؍ مقابلوں میں کوارٹر فائنل تک پہنچ چکے ہیں اور ریکارڈ چار مرتبہ یہاں کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ دنیا کے پانچویں نمبر کے کھلاڑی کے طور پر وہ ڈرا میں سب سے زیادہ رینکنگ والے بائیں ہاتھ کے کھلاڑی ہیں اور ان کا اگلا مقابلہ بلجیم  کے ژیزو برگز سے ہوگا۔
 ایما راڈوکانوووہان اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ریٹائرڈ
برطانوی نمبر ایک ایما راڈوکانو نے ووہان اوپن میں امریکی کھلاڑی این لی کے خلاف پہلے راؤنڈ کے میچ سے ریٹائرڈ  ہو گئیں۔چین میں منگل کو۱۔۶، ۱۔۴؍ سے پیچھے رہنے کے بعد راڈوکانو توانائی سے باہر اور گرم اور مرطوب حالات سے نبرد آزما  نظر آئیں۔ عالمی نمبر۳۰؍ نے دوسرے سیٹ میں ڈبل بریک سے ریٹائرڈ ہونے سے قبل ٹرینر کو طلب کیا۔ ڈبلیو ٹی اے  ویب سائٹ کے مطابق ایما راڈوکانو چکر آنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہوئیں۔ گرمی کی وجہ سے پیر کو تمام آؤٹ ڈور کورٹس پر کھیل معطل کر دیا گیا تھا۔ 
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق راڈوکانو نے اپنے فون کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا جس میں ان کا درجہ حرارت۳۴؍ڈگری سینٹی گریڈ دکھایا گیا ہے۔ دفاعی  چمپئن  یانک  سنر اس ہفتے شنگھائی ماسٹرز کے تیسرے راؤنڈ سے درد کی وجہ سے ریٹائرڈ ہو گئے، جبکہ۲۴؍ بار کے گرینڈ سلیم  چمپئن  نوواک جوکووچ نے یانک ہانفمین  کے خلاف جیت کے دوران الٹی کر دی۔ ووہان میں مضبوط کارکردگی نے جنوری میں ہونے والے آسٹریلین اوپن کے لیے سیڈنگ حاصل کرنے کے راڈوکانو کے امکانات کو بڑھا دیا ہوگا، جو سیزن کا پہلا گرینڈ سلیم تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK