سربیا کے نوواک جوکووچ نے اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے اٹلی کے یانک سنر کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر ریکارڈ ۷؍ویں بار اے ٹی پی فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا۔
EPAPER
Updated: November 21, 2023, 11:08 AM IST | Agency | Turin
سربیا کے نوواک جوکووچ نے اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے اٹلی کے یانک سنر کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر ریکارڈ ۷؍ویں بار اے ٹی پی فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا۔
سربیا کے نوواک جوکووچ نے اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے اٹلی کے یانک سنر کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر ریکارڈ ۷؍ویں بار اے ٹی پی فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی عالمی نمبر ایک جوکووچ نے سیزن کے اختتامی چمپئن شپ میں ۶؍ کریئر ٹائٹل جیتنے کے راجر فیڈرر کے پچھلے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔جوکووچ نے ایک گھنٹہ۴۳؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں مقامی کھلاڑی سنر کو۳۔۶، ۳۔۶؍ سے شکست دی۔ ٹائٹل جیتنے کے بعد جوکووچ نے کہاکہ ’’اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ میری زندگی کا بہترین سیزن تھا۔ مقامی کھلاڑی یانک کے خلاف ٹائٹل جیتنا بہت اچھا تھا جس نے اس ہفتے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اے ٹی پی فائنلز میں کریئر کے سب سے زیادہ ٹائٹل (۱۹۷۰ءسے): نوواک جوکووچ نے۲۰۰۸ء،۲۰۱۲ء، ۲۰۱۳ء، ۲۰۱۴ء، ۲۰۱۵ء،۲۰۲۲ء اور۲۰۲۳ء میں ۷؍ مرتبہ ٹائٹل جیتا ہے جبکہ راجر فیڈرر۲۰۰۳ء، ۲۰۰۴ء ،۲۰۰۶ء ،۲۰۰۷ء،۲۰۱۰ء اور۲۰۱۱ء میں ۶؍ بار ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں ۔ پیٹ سمپراس۱۹۹۱ء ، ۱۹۹۴ء، ۱۹۹۶ء،۱۹۹۷ء اور۱۹۹۹ء میں ۵؍ بار ٹائٹل جیت چکے ہیں۔